شیبان بن فروخ نے کہا: ہمیں سلیمان بن مغیرہ نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حمید بن ہلال نے ابو قتادہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے اسیر بن جابرسے روایت کی، کہا: ہم حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے جبکہ گھر بھرا ہوا تھا۔کہا: اس وقت کوفہ میں سرخ آندھی چلی، پھر ابن علیہ کی حدیث کے مانند روایت کی۔
حضرت اسیر بن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر پر تھا اور گھر بھرا ہوا تھا کہ کوفہ میں سرخ آندھی چلی اگے حدیث نمبر 37 کی طرح (ہم معنی)روایت بیان کی۔