ابواسامہ اور محمد بن بشر نے زکریا بن ابی زائدہ سے، انہوں نے سعید بن ابی بُردہ سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس بات پر (اپنے) بندے سے راضی ہوتا ہے کہ وہ ایک کھانا کھائے اور اس پر اللہ کی حمد کرے یا پینے کی کوئی چیز (پانی، دودھ وغیرہ) پیے اور اس پر اللہ کی حمد کرے۔"
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ تعالیٰ اس بات سے راضی ہوتا ہے کہ بندہ کھانا کھا کر اس کی اس پر حمد (شکریہ) بیان کرے۔ یا پانی پیے تو اس پر اس کا شکر ادا کرے۔"
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6932
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: اكلة، شربة: ایک دفعہ کھانا، ایک دفعہ پینا، یعنی ہر کھانے اور پینے پر دینے والا کا شکریہ ادا کرے، کم از شکر، الحمدللہ کہنا ہے۔ اكله: لقمہ، شربةایک گھونٹ۔