عطاء بن میناء نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما۔ وہ دعا میں پختگی اور قطعیت سے کام لے کیونکہ اللہ جو چاہے وہی کرتا ہے، کوئی نہیں جو اسے مجبور کر سکے۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں سے کوئی ہر گز تو یوں نہ کہے اے اللہ!اگر تو چاہے تو مجھے معاف کردے،اے اللہ! اگر توچاہے تو مجھ پر رحمت فرمادے۔"دعاعزم و یقین سے کرے۔ کیونکہ اللہ جو چاہے گا وہی کرے گا۔اس پر کو ئی جبر نہیں کر سکتا۔"