یحییٰ بن عبد اللہ بن سالم، مالک بن انس اور عمرو بن حارث تینوں نے ہشام بن عروہ کی مذکورہ بالا سند کے ساتھ یہی روایت اسی طرح بیان کی جس طرح یحییٰ بن سعید نے بیان کی۔
امام صاحب ایک اور سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 676
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حیض کا خون پلید ہے اور اس کا دھونا صاف کرناضروری ہے اور نجس چیز کو پانی سے دھویاجائےگا اس کے لیے گنتی(عدد) شرط نہیں ہے نجس چیز کاازالہ اور صفائی ضروری ہے۔