وکیع اور شعبہ نے اعمش سے جریر اور ابو معاویہ کی سند کے ساتھ ان دونوں کی حدیث کے مانند روایت کی، لیکن شعبہ اور وکیع کی حدیث میں عبدالرحمٰن بن عوف اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ نہیں ہے۔
امام مسلم نے اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے یہ حدیث بیان کی ہے،جس طرح جریر اور ابومعاویہ نے بیان کی ہے،لیکن شعبہ اور وکیع کی حدیث میں عبدالرحمان بن عوف اور خالد بن ولید رضوان اللہ عنھم اجمعین کا ذکر نہیں ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6489
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، جریر کی طرح ابو معاویہ بھی یہ حدیث ابو سعید سے بیان کرتے ہیں، اس لیے ابو معاویہ کی روایت کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کرنا، امام مسلم رحمہ اللہ کے بعد کے کسی راوی کا وہم ہے۔