عمارہ نے ابو زرعہ سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: تین باتوں کے بعد جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنیں، میں بنو تمیم سے مسلسل محبت کرتا آرہا ہوں، پھر اسی (سابقہ حدیث) کے مانند بیان کیا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتےہیں،میں بنو تمیم سے،تین باتوں کے بعد،جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے بارے میں سنی ہیں،محبت کرتا رہوں گا،آگے مذکورہ بالاروایت ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6452
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جاہلیت کے دور میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے قبیلہ دوس اور بنو تمیم میں عداوت پائی جاتی تھی، اس لیے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنو تمیم سے بغض رکھتے تھے اور یہ تین باتیں سننے کے بعد ان سے محبت کرنے لگے۔