صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر

صحيح مسلم
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
The Book of the Merits of the Companions
14. باب ذِكْرِ حَدِيثِ أُمِّ زَرْعٍ:
14. باب: ام زرع کی حدیث کابیان۔
Chapter: The Hadith Of Umm Zar
حدیث نمبر: 6305
Save to word اعراب
حدثنا علي بن حجر السعدي ، واحمد بن جناب كلاهما، عن عيسى واللفظ لابن حجر، حدثنا عيسى بن يونس، حدثنا هشام بن عروة ، عن اخيه عبد الله بن عروة ، عن عروة ، عن عائشة ، انها قالت: " جلس إحدى عشرة امراة، فتعاهدن، وتعاقدن ان لا يكتمن من اخبار ازواجهن شيئا، قالت الاولى: زوجي لحم جمل غث، على راس جبل وعر لا سهل، فيرتقى ولا سمين، فينتقل، قالت الثانية: زوجي لا ابث خبره إني اخاف، ان لا اذره إن اذكره اذكر عجره وبجره، قالت الثالثة: زوجي العشنق إن انطق اطلق، وإن اسكت اعلق، قالت الرابعة: زوجي كليل تهامة، لا حر، ولا قر، ولا مخافة، ولا سآمة، قالت الخامسة: زوجي إن دخل فهد، وإن خرج اسد ولا يسال عما عهد، قالت السادسة: زوجي إن اكل لف، وإن شرب اشتف، وإن اضطجع التف، ولا يولج الكف ليعلم البث، قالت السابعة: زوجي غياياء، او عياياء طباقاء، كل داء له داء شجك، او فلك، او جمع كلا لك، قالت الثامنة: زوجي الريح ريح زرنب، والمس مس ارنب، قالت التاسعة: زوجي رفيع العماد، طويل النجاد، عظيم الرماد، قريب البيت من النادي، قالت العاشرة: زوجي مالك، وما مالك مالك خير من ذلك، له إبل كثيرات المبارك، قليلات المسارح إذا سمعن صوت المزهر ايقن انهن هوالك، قالت الحادية عشرة: زوجي ابو زرع فما ابو زرع اناس من حلي اذني، وملا من شحم عضدي وبجحني، فبجحت إلي نفسي، وجدني في اهل غنيمة بشق، فجعلني في اهل صهيل، واطيط، ودائس، ومنق، فعنده اقول فلا اقبح وارقد، فاتصبح واشرب فاتقنح ام ابي زرع، فما ام ابي زرع عكومها رداح، وبيتها فساح ابن ابي زرع، فما ابن ابي زرع مضجعه كمسل شطبة، ويشبعه ذراع الجفرة بنت ابي زرع، فما بنت ابي زرع طوع ابيها، وطوع امها، وملء كسائها، وغيظ جارتها جارية ابي زرع، فما جارية ابي زرع لا تبث حديثنا تبثيثا، ولا تنقث ميرتنا تنقيثا، ولا تملا بيتنا تعشيشا، قالت: خرج ابو زرع والاوطاب تمخض، فلقي امراة معها ولدان لها كالفهدين يلعبان من تحت خصرها برمانتين، فطلقني ونكحها، فنكحت بعده رجلا سريا ركب شريا، واخذ خطيا، واراح علي نعما ثريا واعطاني من كل رائحة زوجا، قال: كلي ام زرع، وميري اهلك، فلو جمعت كل شيء اعطاني، ما بلغ اصغر آنية ابي زرع، قالت عائشة، قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: كنت لك كابي زرع لام زرع ".حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ كِلَاهُمَا، عَنْ عِيسَى وَاللَّفْظُ لِابْنِ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: " جَلَسَ إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً، فَتَعَاهَدْنَ، وَتَعَاقَدْنَ أَنْ لَا يَكْتُمْنَ مِنْ أَخْبَارِ أَزْوَاجِهِنَّ شَيْئًا، قَالَتِ الْأُولَى: زَوْجِي لَحْمُ جَمَلٍ غَثٍّ، عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ وَعْرٍ لَا سَهْلٌ، فَيُرْتَقَى وَلَا سَمِينٌ، فَيُنْتَقَلَ، قَالَتِ الثَّانِيَةُ: زَوْجِي لَا أَبُثُّ خَبَرَهُ إِنِّي أَخَافُ، أَنْ لَا أَذَرَهُ إِنْ أَذْكُرْهُ أَذْكُرْ عُجَرَهُ وَبُجَرَهُ، قَالَتِ الثَّالِثَةُ: زَوْجِي الْعَشَنَّقُ إِنْ أَنْطِقْ أُطَلَّقْ، وَإِنْ أَسْكُتْ أُعَلَّقْ، قَالَتِ الرَّابِعَةُ: زَوْجِي كَلَيْلِ تِهَامَةَ، لَا حَرَّ، وَلَا قُرَّ، وَلَا مَخَافَةَ، وَلَا سَآمَةَ، قَالَتِ الْخَامِسَةُ: زَوْجِي إِنْ دَخَلَ فَهِدَ، وَإِنْ خَرَجَ أَسِدَ وَلَا يَسْأَلُ عَمَّا عَهِدَ، قَالَتِ السَّادِسَةُ: زَوْجِي إِنْ أَكَلَ لَفَّ، وَإِنْ شَرِبَ اشْتَفَّ، وَإِنِ اضْطَجَعَ الْتَفَّ، وَلَا يُولِجُ الْكَفَّ لِيَعْلَمَ الْبَثَّ، قَالَتِ السَّابِعَةُ: زَوْجِي غَيَايَاءُ، أَوْ عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ، كُلُّ دَاءٍ لَهُ دَاءٌ شَجَّكِ، أَوْ فَلَّكِ، أَوْ جَمَعَ كُلًّا لَكِ، قَالَتِ الثَّامِنَةُ: زَوْجِي الرِّيحُ رِيحُ زَرْنَبٍ، وَالْمَسُّ مَسُّ أَرْنَبٍ، قَالَتِ التَّاسِعَةُ: زَوْجِي رَفِيعُ الْعِمَادِ، طَوِيلُ النِّجَادِ، عَظِيمُ الرَّمَادِ، قَرِيبُ الْبَيْتِ مِنَ النَّادِي، قَالَتِ الْعَاشِرَةُ: زَوْجِي مَالِكٌ، وَمَا مَالِكٌ مَالِكٌ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ، لَهُ إِبِلٌ كَثِيرَاتُ الْمَبَارِكِ، قَلِيلَاتُ الْمَسَارِحِ إِذَا سَمِعْنَ صَوْتَ الْمِزْهَرِ أَيْقَنَّ أَنَّهُنَّ هَوَالِكُ، قَالَتِ الْحَادِيَةَ عَشْرَةَ: زَوْجِي أَبُو زَرْعٍ فَمَا أَبُو زَرْعٍ أَنَاسَ مِنْ حُلِيٍّ أُذُنَيَّ، وَمَلَأَ مِنْ شَحْمٍ عَضُدَيَّ وَبَجَّحَنِي، فَبَجَحَتْ إِلَيَّ نَفْسِي، وَجَدَنِي فِي أَهْلِ غُنَيْمَةٍ بِشِقٍّ، فَجَعَلَنِي فِي أَهْلِ صَهِيلٍ، وَأَطِيطٍ، وَدَائِسٍ، وَمُنَقٍّ، فَعِنْدَهُ أَقُولُ فَلَا أُقَبَّحُ وَأَرْقُدُ، فَأَتَصَبَّحُ وَأَشْرَبُ فَأَتَقَنَّحُ أُمُّ أَبِي زَرْعٍ، فَمَا أُمُّ أَبِي زَرْعٍ عُكُومُهَا رَدَاحٌ، وَبَيْتُهَا فَسَاحٌ ابْنُ أَبِي زَرْعٍ، فَمَا ابْنُ أَبِي زَرْعٍ مَضْجَعُهُ كَمَسَلِّ شَطْبَةٍ، وَيُشْبِعُهُ ذِرَاعُ الْجَفْرَةِ بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ، فَمَا بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ طَوْعُ أَبِيهَا، وَطَوْعُ أُمِّهَا، وَمِلْءُ كِسَائِهَا، وَغَيْظُ جَارَتِهَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ، فَمَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ لَا تَبُثُّ حَدِيثَنَا تَبْثِيثًا، وَلَا تُنَقِّثُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا، وَلَا تَمْلَأُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا، قَالَتْ: خَرَجَ أَبُو زَرْعٍ وَالْأَوْطَابُ تُمْخَضُ، فَلَقِيَ امْرَأَةً مَعَهَا وَلَدَانِ لَهَا كَالْفَهْدَيْنِ يَلْعَبَانِ مِنْ تَحْتِ خَصْرِهَا بِرُمَّانَتَيْنِ، فَطَلَّقَنِي وَنَكَحَهَا، فَنَكَحْتُ بَعْدَهُ رَجُلًا سَرِيًّا رَكِبَ شَرِيًّا، وَأَخَذَ خَطِّيًّا، وَأَرَاحَ عَلَيَّ نَعَمًا ثَرِيًّا وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ رَائِحَةٍ زَوْجًا، قَالَ: كُلِي أُمَّ زَرْعٍ، وَمِيرِي أَهْلَكِ، فَلَوْ جَمَعْتُ كُلَّ شَيْءٍ أَعْطَانِي، مَا بَلَغَ أَصْغَرَ آنِيَةِ أَبِي زَرْعٍ، قَالَتْ عَائِشَةُ، قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ ".
عیسیٰ بن یونس نے کہا: ہمیں ہشام بن عروہ نے اپنے بھائی عبداللہ بن عروہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے عروہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انھوں نے کہا: ہیں کہ گیارہ عورتیں بیٹھیں اور ان سب نے یہ اقرار اور عہد کیا کہ اپنے اپنے خاوندوں کی کوئی بات نہ چھپائیں گی۔ پہلی عورت نے کہا کہ میرا خاوند گویا دبلے اونٹ کا گوشت ہے، جو ایک دشوار گزار پہاڑ کی چوٹی پر رکھا ہو۔ نہ تو وہاں تک صاف راستہ ہے کہ کوئی چڑھ جائے اور نہ وہ گوشت موٹا ہے کہ لایا جائے۔ دوسری عورت نے کہا کہ میں اپنے خاوند کی خبر نہیں پھیلا سکتی میں ڈرتی ہوں کہ اگر بیان کروں تو پورا بیان نہ کر سکوں گی کیونکہ اس میں ظاہری و باطنی عیوب بہت زیادہ ہیں۔ (اور بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ میں ڈرتی ہوں کہ اگر بیان کروں گی تو اس کو چھوڑ دوں گی۔ یعنی وہ خفا ہو کر مجھے طلاق دے گا اور اس کو چھوڑنا پڑے گا)۔ تیسری عورت نے کہا کہ میرا خاوند لمبا قد اور احمق ہے، اگر میں اس کی برائی بیان کروں تو مجھے طلاق دیدے گا اور جو چپ رہوں تو اسی طرح معلق رہوں گی (یعنی نہ نکاح کے مزے اٹھاؤں گی نہ بالکل محروم رہوں گی)۔ چوتھی نے کہا کہ میرا خاوند تو ایسا ہے جیسے تہامہ (حجاز اور مکہ) کی رات۔ نہ گرم ہے نہ سرد ہے (یعنی معتدل المزاج ہے) نہ ڈر ہے نہ رنج ہے (یہ اس کی تعریف کی یعنی اس کے اخلاق عمدہ ہیں اور نہ وہ میری صحبت سے ملول ہوتا ہے)۔ پانچویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند جب گھر میں آتا ہے تو چیتا ہے (یعنی پڑ کر سو جاتا ہے اور کسی کو نہیں ستاتا) اور جب باہر نکلتا ہے تو شیر ہے۔ اور جو مال اسباب گھر میں چھوڑ جاتا ہے اس کو نہیں پوچھتا۔ چھٹی عورت نے کہا کہ میرا خاوند اگر کھاتا ہے تو سب ختم کر دیتا ہے اور پیتا ہے تو تلچھٹ تک نہیں چھوڑتا اور لیٹتا ہے تو بدن لپیٹ لیتا ہے اور مجھ پر اپنا ہاتھ نہیں ڈالتا کہ میرا دکھ درد پہچانے (یہ بھی ہجو ہے یعنی سوا کھانے پینے کے بیل کی طرح اور کوئی کام کا نہیں، عورت کی خبر تک نہیں لیتا)۔ ساتویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند نامرد ہے یا شریر نہایت احمق ہے کہ کلام کرنا نہیں جانتا، سب دنیا بھر کے عیب اس میں موجود ہیں۔ ایسا ظالم ہے کہ تیرا سر پھوڑے یا ہاتھ توڑے یا سر اور ہاتھ دونوں مروڑے۔ آٹھویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند بو میں زرنب ہے (زرنب ایک خوشبودار گھاس ہے) اور چھونے میں نرم جیسے خرگوش (یہ تعریف ہے یعنی اس کا ظاہر اور باطن دونوں اچھے ہیں)۔ نویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند اونچے محل والا، لمبے پرتلے والا (یعنی قد آور) اور بڑی راکھ والا (یعنی سخی ہے) اس کا باورچی خانہ ہمیشہ گرم رہتا ہے تو راکھ بہت نکلتی ہے اس کا گھر قوم کے مل بیٹھ کر مشورہ کرنے کی جگہ (ڈیرہ وغیرہ) (یعنی سردار اور صاحب الرائے ہے)۔ دسویں عورت نے کہا کہ میرے خاوند کا نام مالک ہے۔ اور مالک کیا خوب ہے۔ مالک میری اس تعریف سے افضل ہے۔ اس کے اونٹوں کے بہت سے شترخانے ہیں اور کم تر چراگاہیں ہیں (یعنی ضیافت میں اس کے یہاں اونٹ بہت ذبح ہوا کرتے ہیں، اس سبب سے شترخانوں سے جنگل میں کم چرنے جاتے ہیں) جب اونٹ باجے کی آواز سنتے ہیں تو اپنے ذبح ہونے کا یقین کر لیتے ہیں (ضیافت میں راگ اور باجے کا معمول تھا، اس سبب سے باجے کی آواز سن کر اونٹوں کو اپنے ذبح ہونے کا یقین ہو جاتا تھا)۔ گیارھویں عورت نے کہا کہ میرے خاوند کا نام ابوذرع ہے سو واہ کیا خوب ابوذرع ہے۔ اس نے زیور سے میرے دونوں کان جھلائے اور چربی سے میرے دونوں بازو بھرے (یعنی مجھے موٹا کیا اور مجھے بہت خوش کیا)، سو میری جان بہت چین میں رہی مجھے اس نے بھیڑ بکری والوں میں پایا جو پہاڑ کے کنارے رہتے تھے، پس اس نے مجھے گھوڑے، اونٹ، کھیت اور ڈھیریوں / خرمن کا مالک کر دیا (یعنی میں نہایت ذلیل اور محتاج تھی، اس نے مجھے باعزت اور مالدار کر دیا)۔ میں اس کی بات کرتی ہوں تو وہ مجھے برا نہیں کہتا۔ سوتی ہوں تو فجر کر دیتی ہوں (یعنی کچھ کام نہیں کرنا پڑتا) اور پیتی ہوں تو سیراب ہو جاتی ہوں۔ اور ابوزرع کی ماں، پس ابوزرع کی ماں بھی کیا خوب ہے۔ اس کی بڑی بڑی گٹھڑیاں اور کشادہ گھر ہیں۔ ابوزرع کا بیٹا، پس ابوزرع کا بیٹا بھی کیا خوب ہے۔ اس کی خواب گاہ جیسے تلوار کا میان (یعنی نازنین بدن ہے)، اس کو (بکری) حلوان کا ہاتھ آسودہ (سیر) کر دیتا ہے (یعنی کم خور ہے)۔ ابوزرع کی بیٹی، پس ابوزرع کی بیٹی بھی کیا خوب ہے۔ اپنے والدین کی تابعدار اور اپنے لباس کو بھرنے والی (یعنی موٹی ہے) اور اپنی سوتن کی رشک (یعنی اپنے خاوند کی پیاری ہے، اس لئے اس کی سوتن اس سے جلتی ہے)۔ اور ابوزرع کی لونڈی، ابوزرع کی لونڈی بھی کیا خوب ہے۔ ہماری بات ظاہر کر کے مشہور نہیں کرتی اور ہمارا کھانا اٹھا کر نہیں لیجاتی اور ہمارا گھر کچرے سے آلودہ نہیں رکھتی۔ ابوزرع باہر نکلا جب کہ مشکوں میں دودھ (گھی نکالنے) کے لئے بلوایا جا رہا تھا۔ پس وہ ایک عورت سے ملا، جس کے ساتھ اس کے دو لڑکے تھے جیسے دو چیتے اس کی گود میں دو اناروں سے کھیلتے ہوں۔ پس ابوزرع نے مجھے طلاق دی اور اس عورت سے نکاح کر لیا۔ پھر میں نے اس کے بعد ایک سردار مرد سے نکاح کیا جو ایک عمدہ گھوڑے کا سوار اور نیزہ باز ہے۔ اس نے مجھے چوپائے جانور بہت زیادہ دئیے اور اس نے مجھے ہر ایک مویشی سے جوڑا جوڑا دیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ اے ام زرع! خود بھی کھا اور اپنے لوگوں کو بھی کھلا۔ پس اگر میں وہ چیزیں جمع کروں جو مجھے دوسرے شوہر نے دیں، تو وہ ابوزرع کے چھوٹے برتن کے برابر بھی نہ پہنچیں (یعنی دوسرے خاوند کا احسان پہلے خاوند کے احسان سے نہایت کم ہے)۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ میں تیرے لئے ایسا ہوں جیسے ابوزرع ام زرع کے لئے تھا۔ (لیکن نہ تجھے طلاق دی ہے اور نہ دوں گا)۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں،گیارہ سہیلیاں بیٹھیں اور انہوں نے باہمی عہدوپیمان باندھا کہ وہ اپنے خاندان کے حالات سے کوئی چیز چھپائیں گی نہیں، پہلی عورت نے کہا کہ میرا خاوند گویا دبلے اونٹ کا گوشت ہے، جو ایک دشوار گزار پہاڑ کی چوٹی پر رکھا ہو۔ نہ تو وہاں تک صاف راستہ ہے کہ کوئی چڑھ جائے اور نہ وہ گوشت موٹا ہے کہ لایا جائے۔ دوسری عورت نے کہا کہ میں اپنے خاوند کی خبر نہیں پھیلا سکتی میں ڈرتی ہوں کہ اگر بیان کروں تو پورا بیان نہ کر سکوں گی کیونکہ اس میں ظاہری و باطنی عیوب بہت زیادہ ہیں۔ (اور بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ میں ڈرتی ہوں کہ اگر بیان کروں گی تو اس کو چھوڑ دوں گی۔ یعنی وہ خفا ہو کر مجھے طلاق دے گا اور اس کو چھوڑنا پڑے گا)۔تیسری عورت نے کہا کہ میرا خاوند لمبا قد اور احمق ہے، اگر میں اس کی برائی بیان کروں تو مجھے طلاق دیدے گا اور جو چپ رہوں تو اسی طرح معلق رہوں گی (یعنی نہ نکاح کے مزے اٹھاؤں گی نہ بالکل محروم رہوں گی)۔ چوتھی نے کہا کہ میرا خاوند تو ایسا ہے جیسے تہامہ (حجاز اور مکہ) کی رات۔ نہ گرم ہے نہ سرد ہے (یعنی معتدل المزاج ہے) نہ ڈر ہے نہ رنج ہے (یہ اس کی تعریف کی یعنی اس کے اخلاق عمدہ ہیں اور نہ وہ میری صحبت سے ملول ہوتا ہے)۔ پانچویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند جب گھر میں آتا ہے تو چیتا ہے (یعنی پڑ کر سو جاتا ہے اور کسی کو نہیں ستاتا) اور جب باہر نکلتا ہے تو شیر ہے۔ اور جو مال اسباب گھر میں چھوڑ جاتا ہے اس کو نہیں پوچھتا۔ چھٹی عورت نے کہا کہ میرا خاوند اگر کھاتا ہے تو سب ختم کر دیتا ہے اور پیتا ہے تو تلچھٹ تک نہیں چھوڑتا اور لیٹتا ہے تو بدن لپیٹ لیتا ہے اور مجھ پر اپنا ہاتھ نہیں ڈالتا کہ میرا دکھ درد پہچانے (یہ بھی ہجو ہے یعنی سوا کھانے پینے کے بیل کی طرح اور کوئی کام کا نہیں، عورت کی خبر تک نہیں لیتا)۔ ساتویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند نامرد ہے یا شریر نہایت احمق ہے کہ کلام کرنا نہیں جانتا، سب دنیا بھر کے عیب اس میں موجود ہیں۔ ایسا ظالم ہے کہ تیرا سر پھوڑے یا ہاتھ توڑے یا سر اور ہاتھ دونوں مروڑے۔ آٹھویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند بو میں زرنب ہے (زرنب ایک خوشبودار گھاس ہے) اور چھونے میں نرم جیسے خرگوش (یہ تعریف ہے یعنی اس کا ظاہر اور باطن دونوں اچھے ہیں)۔نویں عورت نے کہا کہ میرا خاوند اونچے محل والا، لمبے پرتلے والا (یعنی قد آور) اور بڑی راکھ والا (یعنی سخی ہے) اس کا باورچی خانہ ہمیشہ گرم رہتا ہے تو راکھ بہت نکلتی ہے اس کا گھر قوم کے مل بیٹھ کر مشورہ کرنے کی جگہ (ڈیرہ وغیرہ) (یعنی سردار اور صاحب الرائے ہے)۔دسویں عورت نے کہا کہ میرے خاوند کا نام مالک ہے۔ اور مالک کیا خوب ہے۔ مالک میری اس تعریف سے افضل ہے۔ اس کے اونٹوں کے بہت سے شترخانے ہیں اور کم تر چراگاہیں ہیں (یعنی ضیافت میں اس کے یہاں اونٹ بہت ذبح ہوا کرتے ہیں، اس سبب سے شترخانوں سے جنگل میں کم چرنے جاتے ہیں) جب اونٹ باجے کی آواز سنتے ہیں تو اپنے ذبح ہونے کا یقین کر لیتے ہیں (ضیافت میں راگ اور باجے کا معمول تھا، اس سبب سے باجے کی آواز سن کر اونٹوں کو اپنے ذبح ہونے کا یقین ہو جاتا تھا)۔ گیارھویں عورت نے کہا کہ میرے خاوند کا نام ابوذرع ہے سو واہ کیا خوب ابوذرع ہے۔ اس نے زیور سے میرے دونوں کان جھلائے اور چربی سے میرے دونوں بازو بھرے (یعنی مجھے موٹا کیا اور مجھے بہت خوش کیا)، سو میری جان بہت چین میں رہی مجھے اس نے بھیڑ بکری والوں میں پایا جو پہاڑ کے کنارے رہتے تھے، پس اس نے مجھے گھوڑے، اونٹ، کھیت اور ڈھیریوں / خرمن کا مالک کر دیا (یعنی میں نہایت ذلیل اور محتاج تھی، اس نے مجھے باعزت اور مالدار کر دیا)۔ میں اس کی بات کرتی ہوں تو وہ مجھے برا نہیں کہتا۔ سوتی ہوں تو فجر کر دیتی ہوں (یعنی کچھ کام نہیں کرنا پڑتا) اور پیتی ہوں تو سیراب ہو جاتی ہوں۔ اور ابوزرع کی ماں، پس ابوزرع کی ماں بھی کیا خوب ہے۔ اس کی بڑی بڑی گٹھڑیاں اور کشادہ گھر ہیں۔ ابوزرع کا بیٹا، پس ابوزرع کا بیٹا بھی کیا خوب ہے۔ اس کی خواب گاہ جیسے تلوار کا میان (یعنی نازنین بدن ہے)، اس کو (بکری) حلوان کا ہاتھ آسودہ (سیر) کر دیتا ہے (یعنی کم خور ہے)۔ ابوزرع کی بیٹی، پس ابوزرع کی بیٹی بھی کیا خوب ہے۔ اپنے والدین کی تابعدار اور اپنے لباس کو بھرنے والی (یعنی موٹی ہے) اور اپنی سوتن کی رشک (یعنی اپنے خاوند کی پیاری ہے، اس لئے اس کی سوتن اس سے جلتی ہے)۔ اور ابوزرع کی لونڈی، ابوزرع کی لونڈی بھی کیا خوب ہے۔ ہماری بات ظاہر کر کے مشہور نہیں کرتی اور ہمارا کھانا اٹھا کر نہیں لیجاتی اور ہمارا گھر کچرے سے آلودہ نہیں رکھتی۔ ابوزرع باہر نکلا جب کہ مشکوں میں دودھ (گھی نکالنے) کے لئے بلوایا جا رہا تھا۔ پس وہ ایک عورت سے ملا، جس کے ساتھ اس کے دو لڑکے تھے جیسے دو چیتے اس کی گود میں دو اناروں سے کھیلتے ہوں۔ پس ابوزرع نے مجھے طلاق دی اور اس عورت سے نکاح کر لیا۔ پھر میں نے اس کے بعد ایک سردار مرد سے نکاح کیا جو ایک عمدہ گھوڑے کا سوار اور نیزہ باز ہے۔ اس نے مجھے چوپائے جانور بہت زیادہ دئیے اور اس نے مجھے ہر ایک مویشی سے جوڑا جوڑا دیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ اے ام زرع! خود بھی کھا اور اپنے لوگوں کو بھی کھلا۔ پس اگر میں وہ چیزیں جمع کروں جو مجھے دوسرے شوہر نے دیں، تو وہ ابوزرع کے چھوٹے برتن کے برابر بھی نہ پہنچیں (یعنی دوسرے خاوند کا احسان پہلے خاوند کے احسان سے نہایت کم ہے)۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ میں تیرے لئے ایسا ہوں جیسے ابوزرع ام زرع کے لئے تھا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2448

   صحيح البخاري5189عائشة بنت عبد اللهكنت لك كأبي زرع لأم زرع
   صحيح مسلم6305عائشة بنت عبد اللهكنت لك كأبي زرع لأم زرع
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6305 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6305  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لحم جمل غث:
دبلا پتلا،
جو لاغر ہونے کی بنا پر ناپسندیدہ ہو،
اگر اس کو لحم گوشت کی صفت بنائیں تو مرفوع ہو گا اور جمل اونٹ،
کی صفت ہونے کی صورت میں مجرور،
یعنی گوشت بھی اونٹ کا ہے،
جو سب گوشتوں میں نکما ہے اور ہے بھی کمزور اور لاغر اونٹ کا۔
(2)
جبل وعر:
دشوار گزار پہاڑ جس پر چڑھنا مشکل ہے،
کیونکہ رستہ دشوار گزار ہے۔
(3)
لا سهل فيرتضي:
راستہ آسان اور سہل نہیں ہے کہ سہولت و آسانی کی خاطر ایک نکمی اور کم قیمت چیز کی خاطر بھی طے کر لیا جائے۔
(4)
لاسمين فينتقل:
موٹا تازہ یعنی قیمتی چیز نہیں ہے کہ اس کی خاطر مشقت اور تکلیف برداشت کرتے ہوئے مشکل گزار راستہ عبور کر لیا جائے،
عورت کا مقصد یہ ہے کہ اس کا خاوند،
بہت کم فائدہ بخش ہے،
اور اس سے فائدہ کا حصول بھی بہت مشکل ہے،
یعنی بدخلق ہونے کے ساتھ بخیل اور کنجوس بھی ہے اور اپنے آپ کو بہت بلند و بالا اور برتر بھی خیال کرتا ہے۔
(5)
لا ابت خبره:
میں اس کی حالت کو نشر نہیں کرنا چاہتی۔
اني اخاف ان لا اذره:
مجھے اندیشہ ہے کہ میں اس کی حالت بیان کیے بغیر نہیں رہوں گی اور بات مکمل نہیں ہو سکے گی،
یا اگر میں نے اس کے عیوب و نقائص بیان کر دئیے تو وہ مجھے طلاق دے دے گا اور میں اپنی اولاد اور اس سے تعلق خاطر کی بنا پر اس کو چھوڑ نہیں سکوں گی،
یا اگر اَن کے بعد لا زائدہ مان لیا جائے جیسا کہ (6)
ما منعك ان لا تسجد:
میں ان کے بعد لا زائدہ ہے تو معنی ہو گا،
مجھے خطرہ ہے کہ وہ مجھے طلاق دے دے گا اور مجھے اسے چھوڑنا پڑے گا۔
(7)
أذكر عجره و بجرة:
اس کے ظاہری اور باطنی عیوب و نقائص یا اس کے ظاہری عیوب اور پوشیدہ راز بیان کروں گی،
اس طرح اس نے اجمالی طور پر اس کے تمام عیوب کی طرف اشارہ کر دیا،
لیکن تفصیل میں جانے سے گریز کیا۔
(8)
عشنق:
لمبا تڑنگا اور بقول بعض اپنی ہٹ کا پکا،
اپنی بات منوانے والا،
اس لیے اس کی ہیبت و رعب کی بنا پر اس کی بیوی دل کی بات زبان پر نہیں لا سکتی اور کڑوا گھونٹ پی کر رہ جاتی ہے،
اس لیے اس کی بیوی اپنی ناگفتہ بہ حالت پر چپ چاپ رہ کر گزارہ کر رہی ہے،
کیونکہ اگر وہ زبان کھولے گی تو اسے طلاق مل جائے گی،
جس کے لیے وہ آمادہ نہیں ہے،
اب اگر خاموش ہے اور اپنی ناخوش گوارا حالت پر صابر و شاکر ہے تو معلقہ ہے،
نہ بیوی نہ بیوہ،
یہی مقصد ہے،
ان انطق أطلق و ان أشكت اعلق کا۔
(9)
زوجي كليل تهامة:
تہامہ کی رات بہت خوشگوار ہوتی ہے،
کیونکہ لا حر ولا قر،
جس میں نہ گرمی کی شدت وحدت اور نہ ٹھنڈ اور سردی کی شدت بلکہ معتدل اور متوازن،
گویا اس کا خاوند معتدل مزاج ہے اور اس کے لیے خوشگواری کا سبب ہے۔
(10)
لا مخافة ولا سامة:
نہ اس سے اذیت و تکلیف پہنچنے کا دھڑکا اور نہ اس کی رفاقت و صحبت سے اکتاہٹ و ملال،
کریمانہ اخلاق کا مالک۔
(11)
ان دخل فهد:
گھر میں داخل ہوتا ہے تو مجھ سے محبت و پیار کی وجہ سے مجھ سے دور نہیں رہ سکتا،
یا تندخو اور بدخلق ہے،
تعلقات سے قبل ہنسی مذاق نہیں کرتا،
درندوں کی طرح چڑھ دوڑتا ہے،
یا سوتڑ ہے،
گھر میں سویا رہتا ہے،
گھر کا مال و متاع،
بیوی کے سپرد کر چھوڑا ہے،
اس کا کبھی حساب کتاب نہیں مانگا۔
(12)
ان خرج أسد:
گھر کے باہر بڑا دلیر اور جری ہے،
دشمن اس سے خوف کھاتے ہیں،
خاندان پر اس کی ہیبت اور دبدبہ ہے۔
(13)
لا يسئل عم عهد:
گھر کے حالات کے بارے میں نہیں پوچھتا،
یعنی ہر چیز فراوانی سے مہیا کرتا ہے اور پھر حساب کتاب نہیں مانگتا،
یا پھر گھر کے حالات کی اسے کوئی پرواہ نہیں،
کوئی مرے یا جئے،
تندرست ہو یا بیمار،
اس نے نہیں پوچھنا۔
(14)
ان اكل لف:
پیٹو ہے،
سب کچھ چٹ کر جاتا ہے،
کیونکہ لف کا معنی ہے،
زیادہ سے زیادہ کھانا اور کسی کے لیے کچھ نہ چھوڑنا۔
(15)
ان شرب اشتف:
جب پینا شروع کرتا ہے تو برتن میں ایک قطرہ نہیں چھوڑتا،
یعنی حیوانات کی طرح صرف کھانے پینے کا شوق رکھتا ہے اور سب کچھ خود ہی ہضم کر جاتا ہے،
کسی اور کو ملے یا نہ ملے۔
(16)
ان اضطجع التف:
کھا پی کر،
الگ تھلگ ہو کر سمٹ سمٹا کر سو جاتا ہے۔
(17)
لا يولج الكف:
اپنی ہتھیلی بیوی کی طرف نہیں بڑھاتا،
اس سے بے رخی اور بے نیازی برتتا ہے۔
(18)
ليعلم البت:
اس کے غم و حزن اور کلفت جانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتا،
مقصد یہ ہے گھر والوں کی اسے پرواہ ہی نہیں ہے کہ ان کی ضروریات معلوم کر کے ان کو پورا کرنے کی طرف توجہ کرے۔
(19)
غياياء:
اگر غياية سے ماخوذ ہے تو معنی ظلمت و تاریکی ہے،
یعنی وہ کسی چیز سے آگاہ اور واقف نہیں ہے،
امور زندگی سے نابلد ہے،
اگر غي بمعنی شر سے ماخوذ ہے تو معنی ہو گا،
ہر وقت شرارت میں مگن ہے اور اگر غي بمعنی خيبة ناکامی سے ماخوذ ہے تو معنی ہے،
ہر کام میں ناکام و نامراد ہے۔
عياياء:
یعنی عاجز و بے بس،
نہ کام کر سکے،
نہ بول سکے اور بقول بعض نامرد،
جو عورت کے پاس نہ جا سکے۔
طباقاء:
حماقت میں غرق،
یا گراں بار،
جو عورت سے صحیح طور پر تعلقات قائم نہ کر سکے،
اپنا سینہ،
عورت کے سینہ سے ملا دے اور پچھلا حصہ عورت سے اٹھ جائے،
كل داء له داء:
تمام عیوب کا مجسمہ۔
جو عیب و نقائص لوگوں میں الگ الگ موجود ہیں،
وہ سب اس میں جمع ہیں۔
(20)
شجك:
تیرا سر پھوڑے گا،
او فلك:
یا تیری ہڈی توڑے گا یا تیرا سب کچھ چھین لے گا۔
(21)
او جمع كلا لك:
یا یہ دونوں کام کرے گا،
سر پھوڑے گا،
ہڈی پسلی توڑے گا،
جب تیرے ساتھ یہ سلوک کرے گا،
جبکہ تو غیر سے ہے تو میرا حشر کیا کرتا ہو گا۔
(22)
الريح ريح زرنب:
زرنب ایک خوشبودار بوٹی ہے،
یا ایک بہترین خوشبو ہے۔
(23)
والمس مس ارنب:
اس کو چھونا،
خرگوش کو چھونا ہے،
یعنی انتہائی صاف ستھرا رہتا ہے اور انتہائی نرم خو ہے اور شیریں گفتار ہے،
نرم و گداز جسم کا مالک ہے۔
(24)
رفيع العماد:
بلند حسب و نسب کا مالک ہے،
یا بلند و بالا عمارت کا مالک ہے،
اس کی شہرت و چرچا ہر جگہ ہے،
مہمانوں اور ضرورت مندوں کو اس کا گھر دور ہی سے نظر آ جاتا ہے۔
(25)
طويل النجاد:
نجاد:
تلوار کا پرتلا،
بلند و بالا اور دراز قامت ہے،
یعنی شجاع اور بہادر ہے،
یا وسیع اقتدار کا مالک ہے،
ہر جگہ اس کی بات مانی جاتی ہے،
(26)
عظيم الرماد:
ہر وقت اس کے گھر آگ جلتی رہتی ہے اور ہر وقت مہمانوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے،
بہت سخی اور مہمان نواز ہے۔
اس لئے گھر میں بہت راکھ جمع رہتی ہے۔
(27)
قريب البيت من الناد:
مجلس شوریٰ کے قریب گھر ہے،
اس کے بغیر کوئی مشورہ نہیں ہوتا،
یا اس کی جودوسخا اور مہمان نوازی کی بنا پر مجلس شوریٰ،
اس کے گھر کے قریب منعقد ہوتی ہے،
یا ہر پکارنے والے کی آواز پر لبیک کہتا ہے۔
(28)
مالك خبر من ذالك:
مالک کی تعریف و توصیف کے بارے میں،
میں جو کچھ کہوں گی،
یا اس کے اوصاف کے بارے میں جو بھی تصور قائم کیا جائے،
وہ اس سے بلند ہے،
یا عورتوں نے اپنے خاوندوں کی تعریف میں جو کچھ کہا ہے،
وہ اس سے برتر اور اعلیٰ ہے۔
(29)
كثيرات المبارك:
اس کے اونٹ زیادہ وقت اپنے باڑوں میں بیٹھتے ہیں،
وہ ہر وقت مہمانوں کی آؤ بھگت کے لیے مستعد رہتا ہے،
وہ اونٹ چرنے کے لیے باہر نہیں بھیجتا تاکہ مہمان کی آمد پر اسے فوراً دودھ اور گوشت پیش کیا جا سکے۔
(30)
قليلات المسارح:
چرنے کے لیے باہر بہت کم جاتے ہیں،
مبارك،
مبرك کی جمع ہے اور مسارح،
مسرح کی جمع ہے،
یہ دونوں مصدر میمی بھی بن سکتے ہیں اور ظرف زمان و مکان بھی۔
(31)
صوت المزهر:
بانسری کی آواز،
مہمانوں کی آمد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا استقبال باجے گاجے سے کیا جاتا ہے،
جس کی بنا پر أيقن انهن هوالك:
انہیں یقین ہو جاتا ہے کہ اب مہمانوں کے لیے انہیں ذبح کر دیا جائے گا۔
(32)
أناس من حلي:
أناس:
حرکت دی یا بوجھل کروایا جس کی بنا پر نیچے لٹک کر گرنے لگا،
حلي،
حلية کی جمع ہے زیورات،
یعنی میرے کانوں کو بے شمار زیورات سے بوجھل کر دیا ہے۔
(33)
ملا من الشحم عضدي:
خوب کھلا پلا کر مجھے موٹی تازی کر دیا ہے،
یا یہ معنی ہے،
میں اس کے ہاں خوش و خرم رہتی ہوں اور پھولے نہیں سماتی،
بازو بول کر تمام بدن مراد لیا ہے،
یا یہ مراد ہے میں خوب طاقتور اور زور آور ہو گئی ہوں۔
(34)
بححني:
اس نے مجھے خوش کر دیا ہے،
یا بڑا بنا دیا ہے،
میری تعظیم و تکریم کرتا ہے۔
(35)
فبجحت الي نفسي:
جیم پر کسرہ ہے،
اگرچہ فتحہ کی گنجائش ہے،
میں اپنے آپ سے خوش ہو گئی ہوں،
یا اپنے آپ کو بڑا سمجھتی ہوں،
مجھے اپنے آپ پر فخر ہے۔
(36)
شق:
ایک جگہ کا نام ہے،
یا جہدومشقت کو کہتے ہیں،
یا پہاڑی کونہ،
یعنی میں ایک تنگ حال،
پرمشقت زندگی والے،
چند بکریوں کے مالک خاندان کی فرد تھی۔
(37)
اهل صهيل:
صهيل،
گھوڑے کا ہنہنانا،
یعنی گھوڑوں کا مالک۔
(38)
اطيط:
اونٹوں کی آواز،
ان کا بلبلانا۔
(39)
اهل الاطيط:
اونٹوں والے۔
(40)
دائس:
دوس،
غلہ گھنا،
یعنی بیلوں اور کھیت والا۔
(41)
منق:
غلہ کی صفائی اور تنقید کرنے والا ہے،
مقصد یہ ہے کہ ابو زرع ہر قسم کے حیوانات کی کثیر تعداد کا مالک ہے اور بہت بڑا زمیندار ہے،
اس طرح گھر میں ہر قسم کی خوشحالی اور فارغ البالی ہے،
اگر منق کو نقيق سے ماخوذ مانیں تو معنی ہو گا،
پرندوں کو ذبح کرنے والا،
یعنی گھر میں پرندے کا گوشت پکتا ہے۔
(42)
اقول فلا اقبح:
میری بات کا برا نہیں منایا جاتا،
میری کوئی بات رد نہیں کی جاتی،
یا مجھ پر پھٹکار کر نہیں ڈالی جاتی۔
(43)
ارقد ما تصبح:
صبح تک سوئی رہتی ہوں،
میں اس قدر محبوبہ اور پیاری ہوں کہ امن و سکون کے ساتھ اپنی نیند سوتی ہوں،
کوئی میری نیند میں خلل نہیں ڈالتا،
اپنی خدمت کے لیے مجھے نہیں لگاتا یا کام کاج اور خدمت کے لیے نوکر چاکر بہت ہیں،
اس لیے مجھے صبح صبح نہیں اٹھنا پڑتا۔
(44)
اشرب فاتقنح:
میں خوب سیراب ہو کر پیتی ہوں،
حتی کہ مشروب برتن میں چھوڑتی ہوں،
اگر نون کی جگہ ميم ہو یعنی أتقمح،
اتنا پیتی ہوں کہ اور پینے کی گنجائش نہیں رہتی،
یا خوب سیراب ہو کر سر اٹھاتی ہوں،
حالانکہ پانی ہمارے ہاں نایاب ہے۔
(45)
عكوم:
عكم کی جمع ہے،
غلہ کے بورے۔
(46)
رداح:
بڑے بڑے۔
(47)
فساح:
وسیع عریض یعنی گھر بہت بڑا،
کھلا اور وسیع و عریض ہے،
اور اس میں ہر سامان کثرت سے ہے۔
(48)
مضجع:
آرام گاہ،
مسل،
مصدر میمی ہے کھینچنا،
یا ظرف مکان،
کھینچے کی جگہ،
یا كمسل شطبة:
کھجور کی چھڑی یا تلوار،
مطلب یہ ہے،
وہ بہت چھریرے بدن کا ہے،
ہلکا پھلکا ہے،
بھاری بھر کم نہیں ہے،
اس لیے بہت کم جگہ گھیرتا ہے،
تلوار ہے جو میان سے سونتی گئی ہے۔
(49)
تشبعه:
ذراع الجفرة:
جفره،
بکری کا چار ماہ کا بچہ یعنی بہت کم خور،
اس کے سیر کرنے کے لیے بکری کے بچے کا ایک بازو ہی کافی ہے،
پیٹو نہیں ہے۔
(50)
طوع أبيها و طوع امها:
(اس کی بیٹی)
اپنے باپ کی اطاعت گزار اور اپنی ماں کی فرمانبردار ہے،
یعنی دونوں کی وفادار ہے،
اس لیے دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
(51)
ملء كساءها:
بھاری بھر کم اور موٹی تازی و تنومند ہونے کی بنا پر اپنی چادر کو بھر لیتی ہے،
یعنی خوب لحیم و شحیم ہے،
جو عربوں کے ہاں عورتوں کے حق میں پسندیدہ وصف ہے۔
(52)
غيظ جارتها:
اپنے حسن صورت اور حسن سیرت اور بلند کردار کی بنا پر اپنی سوکن کے لیے غیض و غضب کا باعث ہے،
یا پڑوسنیں اس سے جلتی ہیں،
کیونکہ سوکن تو ہر حالت میں جلتی ہے۔
(53)
لا تبث هديثنا تبثيث:
ہمارے گھر کی باتوں کی پھیلاتی یا نشر نہیں کرتی ہے۔
(54)
لا تبث حديثنا لا تنقث ميرتنا تنقيثا:
ہمارے غلہ کو بالکل خراب نہیں کرتی یا اس کو باہر نہیں لے جاتی،
انتہائی امانت اور دیانت سے متصف ہے،
خیانت بالکل نہیں کرتی۔
(55)
لا تملاء بيتنا تعشيشا:
ہمارے گھر کو کوڑے کرکٹ سے نہیں بھرتی،
گھر کو انتہائی صاف ستھرا رکھتی ہے،
یعنی نظافت پسند ہے،
اگر تعشيشا ہو تو عُش (گھونسلہ)
کی بجائے غِش:
دھوکہ و فریب سے ماخوذ ہو گا،
یعنی بددیانتی اور خیانت سے کام نہیں لیتی،
یا عفیف اور پاکدامن ہے،
اپنی عزت کی حفاظت کرتی ہے۔
(56)
ألاوطاب تمخض:
اوطاب،
وطب کی جمع ہے،
دودھ کے برتن،
یعنی دودھ کے برتن بلوئے جا رہے تھے،
تاکہ مکھن نکالا جائے،
یا موسم بہار سے کنایہ ہے کہ سرسبزی و شادابی کا موسم تھا۔
(57)
يلعبان من تحت خصرها برمانتين:
اس کے بچے کی کوکھ کے نیچے سے،
اس کے پستانوں سے کھیل رہے تھے،
جو انار کی طرح خوبصورت تھے،
گول ہونے کے باوجود لٹک رہے تھے،
گویا وہ بھاری بھر کم تھی اور لیٹتے وقت کمر زمین سے اٹھ جاتی تھی،
یا اس کی کمر کے نیچے سے گیند کی طرح اناروں کو ادھر ادھر پھینک رہے تھے۔
(58)
رجلا سريا:
سردار اور شریف آدمی یا صاحب ثروت اور مالدار آدمی۔
(59)
ركب شريا:
تیز رفتار،
اعلیٰ قسم کے گھوڑے پر سوار ہوا،
جو مسلسل بلا تکان و فتور بھاگتا ہے۔
اخذ خطيا،
نیزہ پکڑا۔
(60)
اراح علي نعما ثريا:
جو شام کو میرے پاس بے شمار اونٹ یا مویشی لایا،
بقول ملا علی قاری نعم سے مراد اونٹ،
گائے اور بکری ہے۔
(61)
اعطاني من كل به رائحة زوجا:
شام کو لوٹنے والا اونٹ،
گائے،
بھیڑ بکری اور غلاموں کو جوڑا جوڑا کر دیا،
یا ہر قسم کے مویشی مجھے مہیا کیے۔
(62)
كنت لك كابي زرع لام زرع:
میں تیرے لیے اس طرح ہوں جس طرح ابو زرع ام زرع کے لیے تھا،
بعض جگہ یہ تصریح ہے۔
(63)
في الالفة والرفاء لا في الفرقة والجلاء:
محبت و پیار اور سازگاری و موافقت میں جدائی اور علیحدگی میں نہیں اور بعض میں ہے،
اس نے طلاق دے دی تھی،
میں تمہیں طلاق نہیں دوں گا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب میں کہا،
آپ میرے باپ اور ماں قربان،
آپ تو میرے لیے ابو زرع جیسا ام زرع کے لیے تھا،
اس سے بہتر ہیں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6305   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5189  
5189. سیدہ عائشہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: گیارہ عورتوں کا ایک اجتماع ہوا انہوں نے یہ طے کیا کہ وہ اپنے شوہروں کے متعلق کوئی چیز مخفی نہ رکھیں گی، چنانچہ پہلی نہ کہا: میرا شوہر ایک دبلے اونٹ کا گوشت ہے، جو پہاڑ کی چوٹی پر رکھا ہوا ہو، نہ تو وہاں جانے کا راستہ ہموار ہے کہ آسانی سے چڑھ کر اسے لایا جائے اور نہ وہ گوشت ایسا عمدہ ہے کہ اسے ضرور لایا جائےدوسری نہ کہا: میں اپنے خاوند کا حال بیان کروں تو کہاں تک کروں! میں ڈرتی ہوں کہ سب کچھ بیان نہ کرسکوں گی، اس کے باوجود اگر بیان کروں تو اس کے کھلے اور چھپے عیب بیان کر سکتی ہوں تیسری نے کہا: میرا شوہر دراز قد کمزور ہے، اگر عیب بیان کروں تو طلاق تیار ہے اور اگر خاموش رہوں تو معلق رہوں گی چوتھی نے کہا: میرا خاوند شب تہامہ کی طرح معتدل ہے نہ گرم اور نہ ٹھنڈا۔ اس سے مجھے کوئی خوف نہیں ہے اور نہ اکتاہٹ کا اندیشہ پانچویں نہ کہا: میرا شوہر اگر گھر۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:5189]
حدیث حاشیہ:
یعنی ابوزرعہ کے مال کے سامنے یہ سارا مال بے حقیقت ہے مگر میں تجھ کو ابو زرعہ کی طرح طلاق دینے والا نہیں ہوں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سارا قصہ سنا نے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اے عائشہ (رضی اللہ عنہا)
! میں بھی تیرے لئے ایسا خاوند ہوں جیسے ابو زرع ام زرع کے لئے تھا۔
حضرت امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا حضرت سعید بن سلمہ نے بھی اس حدیث کو ہشام سے روایت کیا ہے اس میں لونڈی کے ذکر میں الفاظ ولا تملا بیتنا تعشیشا کی جگہ ولاتعشش بیتنا تعشیشا کے لفظ ہیں (معنی وہی ہیں کہ وہ لو نڈی ہمارے گھر میں کوڑ ا کچڑا رکھ کر اسے میلا کچیلا نہیں کرتی۔
بعضوںنے اسے لفظ عنیق سے پڑھا ہے جس کے معنیٰ یہ ہوںگے کہ وہ ہم سے کبھی دغا فریب نہیں کرتی)

نیز حضرت امام بخاری رحمہ اللہ نے کہاکہ (الفاظ واشرب فاتفخ میں)
بعض لوگوں نے فاتقمح میم کے ساتھ پڑھا ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔
1 مطلب یہ کہ اس کاخاوند بخیل ہے جس سے کچھ فائدے کی امید نہیں دوسرے یہ کہ وہ بد خلق آدمی ہے محض بیکار۔
2 یا میں ڈرتی ہوں کہ میرے خاوند کو کہیں خبر نہ ہوجائے اور وہ مجھے طلاق دے دے جبکہ میں اس کو چھوڑ بھی نہیں سکتی۔
3مگر میرے لئے خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔
4نہ طلاق ملے کہ دوسرا خاوند کرلوں نہ اس خاوند سے کوئی سکھ ملنا ہے۔
5یعنی آیا کہ سورہا گھر گر ہستی سے اسے کچھ مطلب نہیں ہے۔
یا تو آتے ہی مجھ پر چڑھ بیٹھتاہے نہ کلمہ نہ کلام نہ بوس وکنار۔
6مطلب یہ ہے کہ بڑا پیٹو ہے مگر میرے لئے نکما۔
7یعنی اول تو شہوت کم، عورت کا مطلب پورا نہیں کرتا اس پر بدخوکہ بات کرو تو کاٹ کھانے پر موجود، مارنے کو ٹنے پر تیار۔
8 زعفران کا ترجمہ ویسے بامحاورہ کردیا ورنہ زرنب ایک درخت کا چھلکا ہے جو زعفران کی طرح خوشبودار اور رنگ دار ہوتا ہے۔
اس نے اپنے خاوند کی تعریف کی کہ ظاہر ی اور باطنی اس کے دونوں اخلاق بہت اچھے ہیں۔
9 اس لئے ایسے لوگ جہاں صلاح ومشورہ کے لئے بلاتے ہیں وہاں اس کی رائے پر عمل کرتے ہیں۔
10تاکہ مہمان لوگ آئیں تو ان کا گوشت اور دودھ ان کو تیار ملے۔
11 یہ باجا مہمانوں کے آنے پر خوشی سے بجایا جاتا تھاکہ اونٹ سمجھ جاتے کہ اب ہم مہمانوں کے لئے کاٹے جائیں گے۔
12 یعنی چھریرے جسم والا نازک کمر والا جو سوتے وقت بستر پر ٹکتی ہے۔
13کہ سوکن اس کی خوبصورتی اور ادب ولیاقت پر رشک کرکے جلی جاتی ہے۔
14ہمیشہ گھر کو جھاڑ پونچھ کر صاف ستھرا رکھتی ہے الغرض سارا گھر نور علیٰ نور ہے۔
ابو زرعہ سے لے کر اس کی ماں بیٹی بیٹا لونڈی باندی سب فرد فرید ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5189   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5189  
5189. سیدہ عائشہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: گیارہ عورتوں کا ایک اجتماع ہوا انہوں نے یہ طے کیا کہ وہ اپنے شوہروں کے متعلق کوئی چیز مخفی نہ رکھیں گی، چنانچہ پہلی نہ کہا: میرا شوہر ایک دبلے اونٹ کا گوشت ہے، جو پہاڑ کی چوٹی پر رکھا ہوا ہو، نہ تو وہاں جانے کا راستہ ہموار ہے کہ آسانی سے چڑھ کر اسے لایا جائے اور نہ وہ گوشت ایسا عمدہ ہے کہ اسے ضرور لایا جائےدوسری نہ کہا: میں اپنے خاوند کا حال بیان کروں تو کہاں تک کروں! میں ڈرتی ہوں کہ سب کچھ بیان نہ کرسکوں گی، اس کے باوجود اگر بیان کروں تو اس کے کھلے اور چھپے عیب بیان کر سکتی ہوں تیسری نے کہا: میرا شوہر دراز قد کمزور ہے، اگر عیب بیان کروں تو طلاق تیار ہے اور اگر خاموش رہوں تو معلق رہوں گی چوتھی نے کہا: میرا خاوند شب تہامہ کی طرح معتدل ہے نہ گرم اور نہ ٹھنڈا۔ اس سے مجھے کوئی خوف نہیں ہے اور نہ اکتاہٹ کا اندیشہ پانچویں نہ کہا: میرا شوہر اگر گھر۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:5189]
حدیث حاشیہ:
(1)
عورتوں کے ساتھ حسن معاشرت کے سلسلے میں حدیث ام زرع بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
اس میں کوئی افسانوی آمیزش نہیں بلکہ ایک حقیقت کو بیان کیا گیا ہے، بلکہ دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واقعہ بیان کیا ہے، چنانچہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے فرمایا:
میری تیرے ساتھ وہی حیثیت ہے جو ابو زرع کی ام زرع کے ساتھ تھی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی:
اللہ کے رسول!ابو زرع کون تھا؟ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واقعہ بیان فرمایا۔
(السنن الکبریٰ للنسائي: 385/5، رقم: 9139، و فتح البار۱: 318/9) (2)
اس واقعے میں دور جاہلیت میں اندرون خانہ کی خوب عکاسی کی گئی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصد تو ابو زرع کے کردار کو نمایاں کرنا ہے کیونکہ عورتوں سے حسن معاشرت کو اسی کردار سے ثابت کیا گیا ہے۔
دراصل عورت ذات اپنے خاوند کے سلسلے میں کچھ بخیل ثابت ہوئی ہے۔
وہ اس کی فدا کاری، جاں نثاری اور وفاداری کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کرتی۔
ایک حدیث میں ہے کہ اکثر عورتیں جو جہنم کا ایندھن بنیں گی، ان میں یہی ناشکری ہوگی لیکن اس حدیث کے مطابق ام زرع نے تو کمال کر دکھایا ہے۔
اس نے ابو زرع کی ہی تعریف نہیں کی بلکہ اس نے ابو زرع کی ماں، ابو زرع کے بیٹے، اس کی بیٹی اور اس کی لونڈی کی بھی خوب خوب تعریف کی ہے۔
ابوزرع کی محبت تو اس کے دل کے نہاں خانے میں اس طرح پیوست ہو چکی تھی کہ طلاق ملنے کے بعد بھی وہ اسے فراموش نہیں کر پائی بلکہ اس کی مہر و وفا کو بڑے خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے:
محبت تو پہلے حبیب کے لیے ہی ہوتی ہے۔
(فتح الباري: 341/9) (3)
خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے فرمایا:
اے عائشہ! میں بھی تیرے لیے اسی طرح ہوں جس طرح ام زرع کے لیے ابو زرع تھا،بلکہ میں تو اس سے بڑھ کر ہوں کیونکہ اس نے زندگی کے آخری حصے میں ام زرع کو طلاق دےدی تھی لیکن میں تجھے طلاق نہیں دوں گا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما نے عرض کی:
اللہ کے رسول!میرے ماں باپ آپ پر فداہوں! میرے لیے آپ کی حیثیت ابو زرع سے بھی بڑھ کر ہے۔
(المعجم الکبیر للطبراني: 164/23، 171، 173، و فتح الباري: 341/9) (4)
دل چاہتا ہے کہ اس حدیث کے ایک ایک لفظ کی وضاحت کروں اور اس میں بیان کردہ بیویوں کے اپنے خاوندوں کے متعلق جذبات کی تشریح کروں لیکن اس وضاحت و تشریح میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے جس مقصد کے لیے یہ حدیث پیش کی ہے ہم نے اسے کھول کر بیان کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر عمل کی توفیق دے۔
آمين
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5189   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.