شعبہ نے سماک سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پرمہر نبوت دیکھی، جیسے وہ کبوتری کا انڈا ہو۔
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پُشت پر مہر دیکھی گویا کہ وہ کبوتری کا انڈا ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6085
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مہر نبوت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں کندھے کے قریب گوشت کے سرخ ابھرے ہوئے ٹکڑے جیسی تھی، جس کو مختلف صحابہ نے تفہیم کی خاطر اپنے اپنے خیال کے مطابق مختلف چیزوں سے تشبیہ دی ہے، بعض نے شکل و صورت کو سامنے رکھا، بعض نے حجم اور جسامت کو اور بعض نے دونوں کو۔