یزید بن ہارون نے شعبہ سے، انھوں نے خلید بن جعفر اور مستمر سے روایت کی، ان دونوں نے کہا: ہم نے ابو نضر ہ کو سنا، وہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرا ئیل کی ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں کستوری بھرلی تھی اور کستوری سب سے اچھی خوشبوہے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کی ایک عورت کا تذکرہ کیا، جس نے اپنی انگوٹھی میں کستوری بھری اور کستوری سب سے عمدہ خوشبو ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5882
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کستوری اگرچہ خون سے بنتی ہے یا بقول بعض ایک زندہ جسم سے الگ کیا ہوا حصہ ہے، لیکن اس کے باوجود بالاتفاق اس کا استعمال درست ہے، یہ پلید اور نجس نہیں ہے۔