الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5418
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کپڑے میں تین،
چار انگلی کے بقدر ریشمی نقش و نگار یا گل بوٹوں کی گنجائش ہے،
لیکن آج بدقسمتی سے نوجوان ریشم پہننے سے عار محسوس نہیں کرتے،
جبکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صریح فرمان ہے کہ دنیا میں ریشم پہننے والے کو آخرت میں ریشم کی کوئی چیز دستیاب نہ ہو گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5418