۔ (سفیان) ابن عیینہ صالح اور معمر سب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ روایت کی سفیان اور صالح کی حدیث میں یہ (الفاظ) نہیں کہ"آپ سے شہد کی بنی ہو ئی شراب کے بارے میں پو چھا گیا" یہ الفا ظ معمر کی حدیث میں ہیں۔ صالح کی حدیث میں ہے انھوں نے (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرما تے ہو ئے سنا: " ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔"
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے زہری کی مذکورہ بالا سند سے حدیث بیان کرتے ہیں، سفیان اور صالح کی روایت میں شہد کی شراب کے بارے میں سوال کا ذکر نہیں ہے، اس کا ذکر معمر کی روایت میں ہے، صالح کی حدیث ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔“