معاویہ بن سلام نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی، کہا مجھے بعجہ بن عبد اللہ نے بتا یا کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے انھیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں قربانی کے جا نور تقسیم کیے۔اسی (سابقہ) حدیث کے ہم معنی۔
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں میں قربانی کے جانور تقسیم فرمائے، اوپر کی روایت کے ہم معنی ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5086
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بعض روایات میں یہ تصریح موجود ہے کہ اس کی رخصت تمہارے ہی لیے ہے، کیونکہ آپ ﷺ نے خود ہی یہی جانور انہیں دیا تھا، یہی رخصت آپ ﷺ نے ابوبردہ رضی اللہ تعالی عنہ اورعقبہ رضی اللہ تعالی عنہ کی طرح حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ کو دی تھی۔ (شرح نووی، تکملہ ج ص 560)