زہیر نے ہمیں ابواسحاق سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس غزوے کیے اور ہجرت کے بعد آپ نے صرف ایک حج کلیا، اس کے سوا کوئی حج نہیں کیا، وہ حجۃ الوداع تھا
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس (19) غزوات میں شرکت کی تھی اور ہجرت کے بعد صرف ایک حج، حجۃ الوداع کیا، اس کے علاوہ کوئی حج نہیں کیا۔