صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کردہ طریقے
The Book of Jihad and Expeditions
31. باب فَتْحِ مَكَّةَ:
31. باب: مکہ فتح ہونے کا بیان۔
Chapter: The conquest of Makkah
حدیث نمبر: 4623
Save to word اعراب
وحدثنيه عبد الله بن هاشم ، حدثنا بهز ، حدثنا سليمان بن المغيرة بهذا الإسناد وزاد في الحديث، ثم قال: بيديه إحداهما على الاخرى احصدوهم حصدا، وقال في الحديث: قالوا: قلنا ذاك يا رسول الله، قال: فما اسمي إذا كلا إني عبد الله ورسوله.وحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ، ثُمّ قَالَ: بِيَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى احْصُدُوهُمْ حَصْدًا، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: قَالُوا: قُلْنَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَمَا اسْمِي إِذًا كَلَّا إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ.
بہز نے کہا: سلیمان بن مغیرہ نے ہمیں اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، انہوں نے حدیث میں (یہ) اضافہ کیا: آپ نے دونوں ہاتھوں سے، ایک کو دوسرے کے ساتھ پھیرتے ہوئے اشارہ کیا: ان کو اسی طرح کاٹ ڈالو جس طرح فصل کاٹی جاتی ہے انہوں نے حدیث میں (یہ بھی) کہا: ان لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم نے یہ کہ تھا۔ آپ نے فرمایا: "تو پھر میرا نام کیا ہو گا؟ ہرگز نہیں، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں
امام صاحب مذکورہ بالا روایت اپنے ایک اور استاد سے، سلیمان بن مغیرہ ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ سے ایک کو دوسرے پر رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا: ان کو تلوار سے کاٹ کر رکھ دو۔ اور اس حدیث میں یہ ہے، انصار نے کہا، ہم نے یہ کہا ہے، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب میرا نام کیا ہو گا؟ ہرگز نہیں، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1780

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4623 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4623  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
فمااسمي اذن:
تم نے جس اندیشہ کا اظہار کیا ہے،
اس پر عمل کرتے ہوئے اگر میں مکہ کو وطن بنا لوں اور تم سے الگ ہو جاؤں اور تمہارے ہاں ٹھہرنے کا عہد توڑ دوں تو میرا نام کیا ہو گا،
کیا میرا یہ کام قابل تعریف ہو گا؟ اس لیے تمہارا اندیشہ بے جا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4623   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.