حدثنا يحيي بن يحيي ، قال: قرات على مالك ، عن ابن شهاب ، عن عروة ، عن عائشة ، انها قالت: إن ازواج النبي صلى الله عليه وسلم، حين توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم اردن ان يبعثن عثمان بن عفان إلى ابي بكر، فيسالنه ميراثهن من النبي صلى الله عليه وسلم، قالت عائشة لهن: اليس قد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا نورث ما تركنا فهو صدقة ".حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَدْنَ أَنْ يَبْعَثْنَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَيَسْأَلْنَهُ مِيرَاثَهُنَّ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ عَائِشَةُ لَهُنَّ: أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ ".
4579. عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج نے ارادہ کیا کہ وہ عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ کو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس بھیجیں اور ان سے اپنے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت کا مطالبہ کریں تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ان سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا تھا: ”ہماری کوئی وراثت نہیں ہو گی، ہم نے جو چھوڑا وہ صدقہ ہو گا-؟“
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے تو نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ کو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس بھیجنے کا ارادہ کیا، وہ ان سے نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کے ترکہ سے اپنا حصہ مانگتی تھیں، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ان سے کہا، کیا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم یہ نہیں فرما چکے ہیں: ”ہمارا کوئی وارث نہیں بنایا جائے گا، ہم نے جو کچھ چھوڑا تو وہ صدقہ ہو گا؟“