معمر نے ہمیں زہری سے خبر دی، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے حضرت صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! شب خون میں ہم مشرکین کی عورتوں اور بچوں کو نقصان پہنچا دیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: وہ انہی میں سے ہیں
حضرت صعب بن جثامہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم شب خون میں مشرکوں کے بچوں کو قتل کر ڈالتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ انہیں میں سے ہیں۔“