اعمش کے ایک اور شاگرد جریر نے اسی (مذکورہ) سند سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہو کر چار باتوں پر مشتمل خطبہ دیا ..... پھر جریر نے ابو معاویہ کی حدیث کی طرح بیان کیا اور ”مخلوقات کو جلا ڈالے“ کے الفاظ ذکر نہیں کیے اور کہا: اس کا پردہ نور ہے۔“
امام صاحبؒ ایک دوسری سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں جس میں ہے: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مجلس میں کھڑے ہو کر ہمیں چار باتیں بتائیں، پھر جریرؒ نے ابو معاویہؒ کی طرح حدیث بیان کی اور «مِنْ خَلْقِهِ» کے الفاظ بیان نہیں کیے، اور کہا "حِجَابُهُ النُّورُ" ”اس کا پردہ نور ہے۔“