صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
طلاق کے احکام و مسائل
The Book of Divorce
4. باب بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لاَ يَكُونُ طَلاَقًا إِلاَّ بِالنِّيَّةِ:
4. باب: تخییر سے طلاق نہیں ہوتی مگر جب نیت ہو۔
Chapter: Giving one's wife the choice does not count as a divorce, unless it is intended as such
حدیث نمبر: 3690
Save to word اعراب
وحدثنا زهير بن حرب ، حدثنا روح بن عبادة ، حدثنا زكرياء بن إسحاق ، حدثنا ابو الزبير ، عن جابر بن عبد الله ، قال: دخل ابو بكر يستاذن على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فوجد الناس جلوسا ببابه لم يؤذن لاحد منهم، قال: فاذن لابي بكر فدخل، ثم اقبل عمر، فاستاذن فاذن له، فوجد النبي صلى الله عليه وسلم جالسا حوله نساؤه واجما ساكتا، قال: فقال: لاقولن شيئا اضحك النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، لو رايت بنت خارجة سالتني النفقة، فقمت إليها فوجات عنقها، فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم، وقال: " هن حولي كما ترى يسالنني النفقة "، فقام ابو بكر إلى عائشة يجا عنقها، فقام عمر إلى حفصة يجا عنقها، كلاهما يقول تسالن رسول الله صلى الله عليه وسلم ما ليس عنده، فقلن: والله لا نسال رسول الله صلى الله عليه وسلم شيئا ابدا ليس عنده، ثم اعتزلهن شهرا او تسعا وعشرين، ثم نزلت عليه هذه الآية: يايها النبي قل لازواجك، حتى بلغ للمحسنات منكن اجرا عظيما سورة الاحزاب آية 28 - 29، قال: فبدا بعائشة، فقال: " يا عائشة، إني اريد ان اعرض عليك امرا احب ان لا تعجلي فيه حتى تستشيري ابويك "، قالت: وما هو يا رسول الله، فتلا عليها الآية، قالت: افيك يا رسول الله استشير ابوي، بل اختار الله ورسوله والدار الآخرة، واسالك ان لا تخبر امراة من نسائك بالذي قلت، قال: " لا تسالني امراة منهن إلا اخبرتها إن الله لم يبعثني معنتا ولا متعنتا، ولكن بعثني معلما ميسرا ".وحدثنا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حدثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حدثنا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حدثنا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدَ النَّاسَ جُلُوسًا بِبَابِهِ لَمْ يُؤْذَنْ لِأَحَدٍ مِنْهُمْ، قَالَ: فَأُذِنَ لِأَبِي بَكْرٍ فَدَخَلَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عُمَرُ، فَاسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَهُ، فَوَجَدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا حَوْلَهُ نِسَاؤُهُ وَاجِمًا سَاكِتًا، قَالَ: فقَالَ: لَأَقُولَنَّ شَيْئًا أُضْحِكُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ رَأَيْتَ بِنْتَ خَارِجَةَ سَأَلَتْنِي النَّفَقَةَ، فَقُمْتُ إِلَيْهَا فَوَجَأْتُ عَنْقَهَا، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: " هُنَّ حَوْلِي كَمَا تَرَى يَسْأَلْنَنِي النَّفَقَةَ "، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ يَجَأُ عَنْقَهَا، فَقَامَ عُمَرُ إِلَى حَفْصَةَ يَجَأُ عَنْقَهَا، كِلَاهُمَا يَقُولُ تَسْأَلْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَيْسَ عَنْدَهُ، فَقُلْنَ: وَاللَّهِ لَا نَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا أَبَدًا لَيْسَ عَنْدَهُ، ثُمَّ اعْتَزَلَهُنَّ شَهْرًا أَوْ تِسْعًا وَعِشْرِينَ، ثُمَّ نَزَلَتْ عَلَيْهِ هَذِهِ الْآيَةُ: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لأَزْوَاجِكَ، حَتَّى بَلَغَ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا سورة الأحزاب آية 28 - 29، قَالَ: فَبَدَأَ بِعَائِشَةَ، فقَالَ: " يَا عَائِشَةُ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكِ أَمْرًا أُحِبُّ أَنْ لَا تَعْجَلِي فِيهِ حَتَّى تَسْتَشِيرِي أَبَوَيْكِ "، قَالَت: وَمَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَتَلَا عَلَيْهَا الْآيَةَ، قَالَت: أَفِيكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَسْتَشِيرُ أَبَوَيَّ، بَلْ أَخْتَارُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ، وَأَسْأَلُكَ أَنْ لَا تُخْبِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِكَ بِالَّذِي قُلْتُ، قَالَ: " لَا تَسْأَلُنِي امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ إِلَّا أَخْبَرْتُهَا إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْنِي مُعَنْتًا وَلَا مُتَعَنْتًا، وَلَكِنْ بَعَثَنِي مُعَلِّمًا مُيَسِّرًا ".
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگ رہے تھے۔ انہوں نے لوگوں کو آپ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے پایا۔ ان میں سے کسی کو اجازت نہیں ملی تھی۔ کہا: ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اجازت ملی تو وہ اندر داخل ہو گئے، پھر عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اجازت مانگی، انہیں بھی اجازت مل گئی، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غمگین اور خاموش بیٹھے ہوئے پایا، آپ کی بیویاں آپ کے ارد گرد تھیں۔ کہا: تو انہوں (ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے کہا: میں ضرور کوئی ایسی بات کروں گا جس سے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنساؤں گا۔ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کاش کہ آپ بنت خارجہ کو دیکھتے جب اس نے مجھ سے نفقہ کا سوال کیا تو میں اس کی جانب بڑھا اور اس کی گردن دبا دی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔ اور فرمایا: "یہ بھی میرے اردگرد بیٹھی ہیں، جیسے تم دیکھ رہے ہو، اور مجھ سے نفقہ مانگ رہی ہیں۔" ابوبکر رضی اللہ عنہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی جانب اٹھے اور ان کی گردن پر ضرب لگانا چاہتے تھے اور عمر رضی اللہ عنہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی جانب بڑھے اور وہ ان کی گردن پر مارنا چاہتے تھے، (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اس سے روک دیا۔ مسند احمد: 3/328) اور دونوں کہہ رہے تھے: تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چیز کا سوال کرتی ہو جو ان کے پاس نہیں ہے۔ وہ کہنے لگیں: اللہ کی قسم! آج کے بعد ہم کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی چیز کا مطالبہ نہیں کریں گی جو آپ کے پاس نہ ہو گی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ یا انتیس دن تک کے لیے ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔ پھر آپ پر یہ آیت نازل ہوئی: "اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اپنی بیویوں سے کہہ دو۔" حتی کہ یہاں پہنچ گئے: "تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لیے بڑا اجر ہے۔" (جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: آپ نے ابتدا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کی اور فرمایا: "اے عائشہ! میں تمہارے سامنے ایک معاملہ پیش کر رہا ہوں اور پسند کرتا ہوں کہ تم، اپنے والدین سے مشورہ کر لینے تک اس میں جلدی نہ کرنا۔" انہوں نے کہا: کیا میں آپ کے بارے میں، اللہ کے رسول! اپنے والدین سے مشورہ کروں گی! بلکہ میں تو اللہ، اس کے رسول اور آخرت کے گھر کو چنتی ہوں، اور آپ سے یہ درخواست کرتی ہو کہ جو میں نے کہا ہے، آپ اپنی بیویوں میں سے کسی کو اس کی خبر نہ دیں۔ آپ نے فرمایا: "مجھ سے جو بھی پوچھے گی میں اسے بتا دوں گا، اللہ تعالیٰ نے مجھے سختی کرنے والا اور لوگوں کے لیے مشکلات ڈھونڈنے والا بنا کر نہیں بھیجا، بلکہ اللہ نے مجھے تعلیم دینے والا اور آسانی کرنے والا بنا کر بھیجا ہے
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بازیابی کی اجازت طلب کی اور لوگوں کو دیکھا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازہ پر بیٹھے ہیں، ان میں سے کسی کو اجازت نہیں دی گئی، حضرت جابر کہتے ہیں۔ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اجازت مل گئی، تو وہ اندر چلے گئے، پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے اور اجازت طلب کی، انہیں بھی اجازت مل گئی۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھے ہوئے پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد و پیش آپ کی بیویاں تھیں اور آپ غمزدہ خاموش تھے۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دل میں سوچا، میں ایسی بات کہوں گا۔ جس سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنسی آ جائے گی، تو کہنے لگے، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اے کاش آپ (میری بیوی) خارجہ کی بیٹی کی حالت دیکھتے! اس نے مجھ سے نان و نفقہ کا سوال کیا۔ تو میں نے کھڑے ہو کر اس کا گلا دبوچ لیا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا: یہ میرے گرد ہیں، جیسا کہ دیکھ رہے ہو اور مجھ سے نفقہ کا سوال کر رہی ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اٹھ کر عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گئے اور اس کا گلہ دبانا شروع کر دیا، اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیر عنہ اٹھ کر حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گئے اور اس کا گلا گھونٹنا شروع کر دیا دونوں کہہ رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی چیز مانگ رہی ہو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں ہے، تو انہوں نے کہا، اللہ کی قسم! یہ آپ سے کبھی بھی ایسی چیز کا سوال نہیں کریں گی، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں ہو گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ایک ماہ یا انتیس دن الگ تھلگ رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (اے نبی! اپنی بیویوں کو فرما دیجیئے۔ اللہ تعالیٰ نے تم خوب کاروں کے لیے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے) تک۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ سے ابتدا کی اور فرمایا: اے عائشہ! میں تمہارے سامنے ایک معاملہ پیش کرنا چاہتا ہوں، میں اس بات کو پسند کرتا ہوں، تم اس میں جلد بازی سے کام نہ لینا، حتی کہ اپنے والدین سے مشورہ کر لو۔ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا، وہ کیا ہے؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آیت سنائی، اس نے جواب دیا کہ آپ کے بارے میں۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنے والدین سے مشورہ لوں؟ بلکہ میں اللہ، اس کے رسول اور دار آخرت کو اختیار کرتی ہوں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری بات کو اپنی کسی بیوی کو نہ بتائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے جو بھی پوچھے گی، میں اس کو بتا دوں گا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے دشواری پیدا کرنے والا اور لغزشوں کا خواہاں بنا کر نہیں بھیجا، لیکن مجھے تعلیم دینے والا اور آسانی پیدا کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1478

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3690 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3690  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مُعَنَّتٌ:
مشقت اوردشواری میں ڈالنے والا۔
(2)
مُتَعَنَّتٌ:
لغزش اورغلطی کا طالب۔
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے طبعی طور پر عورتوں کے دل میں زیورات اور بہترین لباس کی خواہش رکھی ہے،
اور جب فتح خیبر کے بعد حالات بہتر ہو گئے تو ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین کے دل میں بھی ان چیزوں کی خواہش پیدا ہوئی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں سادگی اور زہد و قناعت ہی رہے اور ازواج کے دل میں دنیا کی محبت پیدا نہ ہو اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موافقت کی اور اپنی اپنی بیٹی کو دبوچ لیا اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مارپیٹ سے منع فرما دیا۔
اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عورتوں کی طبعی غیرت کے تحت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ رہے یہ درخواست کی کہ میری بات کسی اور بیوی کو نہ بتائیں ممکن ہے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فراق کو پسند کر لے۔
لیکن آپ نے ان کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں چاہتے تھے کہ ان میں کوئی ایک دنیا کی زیب و زینت کی طرف مائل ہو۔
اگر کوئی عورت تفویض طلاق کو استعمال کرتے ہوئے علیحدگی کو پسند کر لیتی ہے تو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور لیث کے نزدیک یہ تین ہوں گی،
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ایک بائنہ طلاق ہوگی،
خاوند کو حق رجوع حاصل نہیں رہے گا اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد کےنزدیک ایک رجعی طلاق ہوگی۔
خاوند کو حق رجوع حاصل ہو گا اور طلاق شریعت میں دراصل رجعی ہی ہے اور آئمہ اربعہ کے نزدیک تخییر کا تعلق اسی مجلس سے ہے جس میں اختیار دیا گیا الا یہ کہ خاوند سوچ و بچار کے لیے کچھ مہلت دے دے،
ہنسانے والی بات بعض روایات میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف منسوب کی گئی ہے لیکن حدیث میں (لَوْرَأَيْتَ بِنْتَ خَارِجَة)
کا لفظ ہے یہ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہے،
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کوئی بیوی بنت خارجہ نہیں یا بنت زید نہیں ہے اس لیے صحیح یہی ہے کہ یہاں ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی مراد ہیں اس لیے ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی عمر سے پہلے اپنی بیٹی عائشہ کا گلا دبوچا تھا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3690   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.