صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر

صحيح مسلم
حج کے احکام و مسائل
The Book of Pilgrimage
23. باب جَوَازِ التَّمَتُّعِ:
23. باب: حج تمتع کا جواز۔
Chapter: The Permissibilty of Tamattu'
حدیث نمبر: 2971
Save to word اعراب
وحدثني عمرو الناقد ، حدثنا ابو احمد الزبيري ، حدثنا سفيان . ح وحدثني محمد بن ابي خلف ، حدثنا روح بن عبادة ، حدثنا شعبة جميعا، عن سليمان التيمي بهذا الإسناد مثل حديثهما، وفي حديث سفيان المتعة في الحج.وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِهِمَا، وَفِي حَدِيثِ سُفْيَانَ الْمُتْعَةُ فِي الْحَجِّ.
سفیان اورشعبہ دونوں نے سلیمان تیمی سے اسی سندکے ساتھ ان دونوں (مروان اور یحییٰ) کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی ہے۔ (البتہ) سفیان کی حدیث میں ہے: حج میں تمتع (کے بارے میں دریافت کیا۔)
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، سفیان کی روایت میں اَلْمُتْعَةُ فِي الْحَجِّ کے الفاظ ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1225

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2971 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2971  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے متعہ کا اطلاق حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے پر کیا ہے کیونکہ جاہلیت کے دور میں حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا جائز تصور نہیں کیا جاتا تھا حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عمرۃ القضاء کے وقت مسلمان ہوئے تھے لیکن باپ کے خوف کی بنا پر انھوں نے اپنے اسلام کا اظہار اپنے باپ کے ساتھ فتح مکہ کے موقع پر کیا اس لیے وہ حجۃ الوداع کے وقت جبکہ اصطلاحی حج تمتع ہوا ہے قطعاً مسلمان تھے چونکہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں حج تمتع سے روکتے تھے جس میں عمرہ حج کے مہینوں میں ہوتا ہے اس لیے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات کہی اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا موقف حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ والا تھا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2971   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.