الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 264
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کسی کام اور عمل کا سبب اور باعث بننے والا بھی اس کا مرتکب تصور ہوتا ہے۔
لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ آج ماں،
باپ کو گالی بلا واسطہ دی جاتی ہے اور اس کو تعجب انگیز خیال نہیں کیا جاتا،
جب کہ اسلامی معاشرہ میں بالواسطہ گالی دینا بھی ایک انتہائی معیوب فعل ہے جس کا ارتکاب کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 264