صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
The Book of Prayer - Travellers
16. باب جَوَازِ النَّافِلَةِ قَائِمًا وَقَاعِدًا وَفِعْلِ بَعْضِ الرَّكْعَةِ قَائِمًا وَبَعْضِهَا قَاعِدًا:
16. باب: نوافل کا کھڑے بیٹھے یا ایک رکعت میں کچھ کھڑے اور کچھ بیٹھے جائز ہونا۔
Chapter: It is permissible to offer voluntary prayers standing or sitting, and to stand and sit in the same rak`ah
حدیث نمبر: 1716
Save to word اعراب
وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن المثنى ، وابن بشار جميعا، عن محمد بن جعفر ، عن شعبة . ح، وحدثنا ابن المثنى ، حدثنا يحيى بن سعيد ، حدثنا سفيان كلاهما، عن منصور ، بهذا الإسناد، وفي رواية شعبة، عن ابي يحيى الاعرج.وحَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ . ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلَاهُمَا، عَنْ مَنْصُورٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي يَحْيَى الأَعْرَجِ.
شعبہ اور سفیان دونوں نے منصور سے اسی سابقہ سند کے ساتھ حدیث بیان کی، البتہ شعبہ کی روایت میں ہے: "ابو یحییٰ الاعرج سے روایت ہے" (انھوں نے ابو یحییٰ کے ساتھ ان کے لقب الاعرج کا بھی ذکر کیا ہے) -
مصنف نے یہی حدیث دوسرے اساتذہ سے بیان کی ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 735

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1716 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1716  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
انسان کس قدر عظمت و بزرگی کا مالک ہو اور اس سے لوگوں کو کیسی ہی عقیدت و محبت ہو اگر اس کے قول و فعل میں توافق نہ ہو بلکہ تضاد ہو تو دیکھنے والا اس کی بنا پر حیرت واستعجاب میں مبتلا ہو جاتا ہے اور یہی چاہتا ہےکہ اس کے قول و فعل میں یکسانیت ہونی چاہیے تضاد نہیں۔
اور آج ہمارے قول وفعل کا تضاد ایک معمول بن چکا ہے جس کی بنا پر ہمارے قول کا اثر ختم ہو گیا ہے اور امت تباہی کا شکار ہو گئی ہے۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ امتیاز اور خصوصیت حاصل ہے کہ آپﷺ اگر قدرت کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھتے تو آپﷺ کو پورا ثواب ملتا لیکن آپﷺ نے عموماً ضعف اور کمزوری کی بنا پر ہی بیٹھ کر نماز پڑھی ہے،
جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا و حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایات سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1716   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.