ابو عوانہ نے قتادہ سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ (یہی حدیث) روایت کی، البتہ انھوں نے ”اس کے علاوہ اس کا اور کوئی کفارہ نہیں“ کے الفاظ روایت نہیں کیے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا روایت بیان کی اور اس میں یہ ٹکڑا نقل نہیں کیا کہ ”اس کا کفارہ یہی ہے۔“