54. باب: جب مسلمانوں پر کوئی بلا نازل ہو تو نمازوں میں بلند آواز سے قنوت پڑھنا اور اللہ کے ساتھ پناہ مانگنا مستحب ہے اور اس کا محل و مقام آخری رکعت کے رکوع سے سر اٹھانے کے بعد ہے اور صبح کی نماز میں قنوت پر دوام مستحب ہے۔
Chapter: It is recommended to say qunut in all prayers if a calamity befalls the Muslims – and refuge is sought from Allah (regarding that). It is recommended to say qunut in Subh at all times. And the clarification that it is to be said after raising the head from bowing in the final rak`ah, and it is recommended to say it out loud
عمران کے بجائے) عبدالرحمان بن حرملہ نے حنظلہ بن علی بن اسقع سے اور انھوں نے حضرت خفاف بن ایماء رضی اللہ عنہ سے اسی کے مانند روایت کی، سوائے اس کے کہ انھوں نے ”کافروں پر اسی کے سبب لعنت کی گئی“ کے الفاظ نہیں کہے۔
امام صاحب ایک دوسری سند سے خفاف بن ایماء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں لیکن اس میں خفاف کا یہ قول نہیں بیان کیا ”کہ اس وجہ سے کافروں پر لعنت بھیجی جاتی ہے۔“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1559
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس باب کی روایات سے صبح کی نماز میں ہمیشہ قنوت کرنا ثابت نہیں ہوتا۔ لیکن پاک وہند کے نسخوں میں امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے اس باب میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنا اور صبح کی نماز میں قنوت کا ہمیشہ کرنا مستحب ہونا اور اس کا موقع ومحل آخری رکعت میں رکوع کے بعد سر اٹھانے کے بعد ہے اور اس کا بلند پڑھنا بہتر ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا یہی موقف ہے۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک صبح کی نماز میں قنوت سنت ہے۔ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک قنوت نہیں ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ قنوت کا مدار مسلمانوں کی ضرورت وحاجت پر ہے۔ اگر مصیبت شدید ہو یا خطرہ زیادہ ہو اکثر یا سب نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھی جائے گی۔ اگرخطرہ اور مصیبت کم ہوتو ایک یا دو نمازوں میں قنوت کر لیں گے۔