شعبہ نے عمروہ بن مرہ سے روایت کی، کہا: میں نے ابن ابی لیلی ٰ سے سنا، کہا: ہمیں حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہا نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر اور مغرب (کی نمازوں) مین قنوت کیا کرتے تھے
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح اور مغرب کی نماز میں دعائے قنوت کرتے تھے۔