صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
The Book of Mosques and Places of Prayer
46. باب فَضْلِ صَلاَةِ الْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ فِي جَمَاعَةٍ:
46. باب: نماز عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھنے کی فضیلت۔
Chapter: The virtue of praying `Isha and Subh in congregation
حدیث نمبر: 1495
Save to word اعراب
وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يزيد بن هارون ، عن داود بن ابي هند ، عن الحسن ، عن جندب بن سفيان ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، بهذا، ولم يذكر: فيكبه في نار جهنم.وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا، وَلَمْ يَذْكُرْ: فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ.
یہی روایت حسن بصری نے جندب بن سفیان کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی (لیکن آخری فقرہ) فیکبہ فی نار جہنم (اس کو جہنم میں اوندھے منہ پھینک دیتا ہے) بیان نہیں کیا۔
یہی روایت حسن بصری جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں لیکن آخری فقرہ فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّم، اس کو جہنم میں اوندھے منہ پھینک دے گا۔ بیان نہیں کرتے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 657

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1495 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1495  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
جندب بن سفیان بھی جندب بن عبداللہ بجلی ہے اور سفیان اس کا دادا ہے کبھی نسبت باپ کی طرف کی گئی اور کبھی دادا کی۔
(2)
صبح کی نماز کا اہتمام اور پابندی کرنا تمام نمازوں کی پابندی اور انسان کے ایمان و اخلاص کی دلیل ہے اس لیے صبح کی نماز کی پابندی کرنے والا اللہ تعالیٰ کے تحفظ (پناہ)
میں آ جاتا ہے اور اس کو کسی قسم کا نقصان اور اذیت پہنچانے والا اس کےتحفظ اور ذمہ داری کو توڑ کر اللہ تعالیٰ کے غیض و غضب کا نشانہ بنتا ہے اور اپنے کیے کے وبال سے نہیں بچ سکتا گویا کہ نمازوں کی حفاظت و نگہداشت انسان کے تحفظ اور نگہداشت کی ضمانت ہے اور نمازوں کا ترک اپنے آپ کو تحفظ اور نگہداشت سے محروم کرنا ہے اور آج کل کی بدامنی دہشت گردی غنڈہ گردی اور دنگا فساد میں مسلمانوں کے تارک نماز ہونے کا بہت زیادہ دخل ہے کوئی نمازی اللہ تعالیٰ کی امان اور پناہ کو توڑنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1495   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.