الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1390
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یحیٰ بن ابی کثیر کے اس قول کا نماز کے اوقات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور قول بھی مکمل نقل نہیں کیا مکمل قول یہ ہے۔
(مِيرَاثُ الْعِلْمِ خَيْرٌ مِنْ مِيرَاثِ الذَّهَبِ)
علمی وراثت سونےکی وراثت سے بہتر ہے۔
(وَالنَّفْسُ الصَّالِحَةُ مِن اللُؤْلُؤ)
نیک اور پاکیزہ نفس موتیوں سے بہتر ہے۔
(لَايُسْتَطَاعُ الْعِلْمُ بِرَاحَةِ الْجسم)
اور علم آسائش وراحت میں رہ کر حاصل نہیں کیا جا سکتا محسوس ایسے ہوتا ہے کہ نماز کے اوقات کا آغاز اور اختتام معلوم کرنا محنت طلب کام ہے اس لیے مصنف نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی حدیث مختلف سندوں اور مختلف الفاظ سے بڑی محنت اور کوشش سے بیان کی ہے تو اس مناسبت سے یہ بتا دیا کہ علم کا حصول محنت طلب کام ہے اس لیے پڑھنے پڑھانے والوں کو محنت و مشقت سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1390