ابن بشر اور وکیع دونوں نے مسعر سے اور انھوں نے منصور سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ابن بشر کی روایت مین ہے: ”وہ غور کرے کہ اس میں سے صحت کے قریب ترکیا ہے؟“ اور وکیع کی روایت میں ہے: ” وہ صحیح (صورت کو یاد رکرنے) کی جستجو کرے۔“
امام صاحب دو اور اساتذہ سے روایت بیان کرتے ہیں، ابن بشر کی روایت میں، ”وہ غور و فکر کرے صحت کے قریب تر کیا ہے“ اور وکیع کی روایت میں ہے ”وہ صحت کا قصد کرے یعنی ظن غالب پر عمل کرے۔“