صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
The Book of Mosques and Places of Prayer
17. باب نَهْيِ مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلاً أَوْ كُرَّاثًا أَوْ نَحْوَهَا عَنْ حُضُورِ الْمَسْجِدِ:
17. باب: لہسن، پیاز، گندنا یا کوئی بدبودار چیز کھا کر مسجد میں جانا اس وقت تک ممنوع ہے جب تک اس کی بو منہ سے نہ جائے اور اس کو مسجد سے نکالنا۔
Chapter: Prohibiting one who has eaten garlic, onions, or leeks, and other things that have an offensive odor from coming to the masjid, until that smell has gone away, and such a person should be expelled from the masjid
حدیث نمبر: 1259
Save to word اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن سعيد بن ابي عروبة . ح، قال: حدثنا زهير بن حرب ، إسحاق بن إبراهيم ، كلاهما، عن شبابة بن سوار ، قال: حدثنا شعبة جميعا، عن قتادة ، في هذا الإسناد مثله.حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ . ح، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، كلاهما، عَنْ شَبَابَةَ بْنِ سَوَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا، عَنْ قَتَادَةَ ، فِي هَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
سعید بن ابی عروبہ اور شعبہ نے قتادہ سے اسی سند کے ساتھی اسی کے مانند روایت کی
امام صاحب اپنے تین اساتذہ سے مذکورہ بالا حدیث بیان کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 567

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1259 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1259  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن،
پیاز اور گندنا کھا کر مسجد میں جانے سے منع فرمایا ہے اور اس کا سبب اس کی بدبو کو قرار دیا ہے جو انسانوں کی طرح فرشتوں کے لیے بھی اذیت اور تکلیف کا باعث ہے،
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی بدبو دار چیز استعمال کرنے کے بعد مسجد میں یا لوگوں کے علمی اجتماع میں جہاں فرشتے آتے ہیں نہیں جانا چاہیے۔
اور لہسن وپیاز اور گندنا ایسی ترکاریاں ہیں،
جن کا کھانا بالاتفاق جائز ہے،
اس لیے آپﷺ نے بدبو کے زائل ہونے کے بعد مسجد میں آنے کی اجازت دی ہے تو وہ اشیاء جن کا استعمال ناجائز یا کم از کم مکروہ اور ناپسندیدہ ہے،
جیسے حقہ،
سگریٹ،
بیڑا وغیرہ ان کو استعمال کرنے کے بعد مسجد میں آنے کی گنجائش کیسے نکل سکتی ہے۔

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں خلیفہ کی صفات اور اسلامی امراء اور حکام کی ذمہ داری کو انتہائی جامعیت کے ساتھ بیان کر دیا ہے جس کی روشنی میں ہم اپنی حکومتوں کے امراء اور حکام کے افعال و اعمال کو پرکھ سکتے ہیں اور یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کیا یہ حکومتیں اسلامی ہیں یا نہیں؟3۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خلافت کے لیے چھ حضرات کو نامزد فرمایا تھا اور وہ یہ حضرات تھے،
جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی تھی،
یعنی عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ،
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ،
عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ،
طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ،
زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت کی بشارت پانے والے دس صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین میں سے ابوبکر اور ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہما وفات پا چکے تھے۔
اورحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سوا باقی سات تھے لیکن آپ نے قرابت داری کی بنا پر سعید بن زید کو ان میں داخل نہیں کیا۔
اور ان حضرات کو پابند کیا کہ تین دن کے اندر اندر اپنے میں سے کسی کا انتخاب کر لیں۔
پھر باہمی مشورے سے تیسرے خلیفہ کے طور پر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو چن لیا گیا اور اس کے بعد تمام لوگوں نے ان کی بیعت کر لی اور ان کے انتخاب پر انتہائی مسرت اور شادمانی کا اظہار کیا اورحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے انتباہ کی بنا پر،
ان لوگوں نے خاموشی اختیار کر لی جو خلافت کے لیے ان چھ حضرات کی نامزدگی پر کراہت محسوس کرتے تھے،
اس لیے وہ کھل کر سامنے نہیں آ سکے،
کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعض اقوال سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ وہ لوگ تھے جو خلافت بنوہاشم کے پاس آنے کو ناپسند کرتے تھے کہ نبوت اور خلافت ایک ہی خاندان میں جمع ہو جائیں گی اور عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلیفہ بننے کی صورت میں خلافت بنو ہاشم کے پاس نہیں آئی تھی۔

کلالہ کی تفسیر میں اختلاف ہے لیکن جمہور امت کے نزدیک اس سے مراد وہ میت ہے جس نے اپنے پیچھے اولاد اور والدین میں سے کسی کو نہ چھوڑا ہو یعنی اس کے وارث اس کی اولاد یا والدین نہ ہوں۔
آپ کے خواب کی یہ تعبیر جلد ہی ظاہر ہو گئی کہ آپ کو نماز فجر میں ابولؤلؤ فیروز نے تین دفعہ خنجر مارا جس کے نتیجہ میں آپ شہید ہو گئے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1259   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.