محمد بن بکر اور عبدالرزاق نے (دو مختلف سندوں سے روایت کرتے ہوئے) کہا: ہمیں ابن جریج نے اسی (سابقہ) سند کے ساتھ خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس پودے۔ آپ کی مراد لہسن سے تھی۔ میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہماری مسجد میں ہمارے پاس نہ آئے۔“ اور انھوں (ابن جریج) نے پیاز اور گندنے کا ذکر نہیں کیا۔
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس پودے (لہسن مراد ہے) سے کھایا وہ ہماری مسجد میں ہمارے پاس نہ آئے۔“ پیاز اور گندنا کا تذکرہ نہیں کیا۔