(زائدہ کے بجائے) زہیر نے سماک سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: آپ ہلکی نماز پڑھاتے تھے اور ان لوگوں کی طرح نماز نہیں پڑھاتے تھے۔ اور (سماک نے) کہا: مجھے انہوں (جابر رضی اللہ عنہ) نے بتایا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صبح کی نماز میں ﴿ق والقرآن﴾ اور (طوالت میں) اس جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے
حضرت سماک رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا آپصلی اللہ علیہ وسلم ہلکی نماز پڑھاتے تھے، اور ان لوگوں کی طرح لمبی لمبی سورتوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھاتے تھے، اور انہوں نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، صبح کی نماز میں ﴿ق وَالْقُرْآنِ﴾ اور اس جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔