(حديث مقطوع) اخبرنا ابو النعمان، حدثنا حماد بن زيد، حدثنا عمرو بن دينار، قال: سئل جابر بن زيد عن المراة تطلق وهي الشابة فترتفع حيضتها من غير كبر، قال: "من غير حيض تحيض؟!"، وقال طاوس:"ثلاثة اشهر".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الْمَرْأَةِ تُطَلَّقُ وَهِيَ الشَّابَّةٌ فترتفع حيضتها من غير كبر، قَالَ: "مِنْ غَيْرِ حَيْضٍ تَحَيَّضُ؟!"، وَقَالَ طَاوُسٌ:"ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ".
عمرو بن دینار نے کہا: جابر بن زید سے ایسی نوجوان لڑکی کی طلاق کے بارے میں دریافت کیا گیا، بنا کبر سنی کے جس کا حیض رک گیا ہو، (اس کی عدت کیا ہو گی؟) تو انہوں نے فرمایا: بنا حیض کے حیض کی طرح کی مدت گزارے گی۔ امام طاؤوس رحمہ اللہ نے (وضاحت کی) فرمایا: تین مہینے عدت گزارے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 944]» اس روایت کی سند تو صحیح ہے، لیکن جابر کا قول اور کہیں نہیں مل سکا، طاؤوس کا قول البتہ اسی سند سے [مصنف عبدالرزاق 11122] میں موجود ہے جو صحیح ہے۔