عمرہ سے مروی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کو رات میں حیض کا خون دیکھنے سے روکتی تھیں، اور فرمائی تھیں: ہو سکتا ہے وہ زرد یا گدلا پانی ہو۔
وضاحت: (تشریح حدیث 880) یعنی رات کے دیکھے پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے، دن کی روشنی میں ہی صحیح اعتبار ہوگا، یہ اس وقت کی بات ہے جب چراغ جلتے تھے اور تمیز مشکل تھی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 885]» اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 93/1] و [بيهقي 336/1]