سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بسم اللہ نہ کہے اس کا وضو نہیں۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 712 سے 714) اس حدیث کے پیشِ نظر امام احمد رحمہ اللہ نے وضو سے پہلے بسم اللہ کہنا واجب قرار دیا ہے۔ اور ائمہ ثلاثہ (رحمہم اللہ) نے مسنون کہا ہے۔ اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ نے فرمایا: جس نے عمداً بسم اللہ نہ کہا اس کا وضو نہیں ہوا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 718]» اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 397]، [مسند أبى يعلی 1060، 1221]، [دارقطني 71/1] و [ابن أبى شيبه 3/1]