معمر سے مروی ہے، انہوں نے (امام) زہری رحمہ اللہ کو کتاب پیش کی اور کہا: کیا میں اسے آپ سے روایت کر سکتا ہوں؟ فرمایا: میرے علاوہ کسی اور نے اسے تمہارے لئے روایت کیا؟
وضاحت: (تشریح احادیث 656 سے 659) یعنی میں نے بیان کیا ہے اس لئے مجھ سے روایت کر سکتے ہو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 661]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المعرفة 827/2]، [الكفاية ص: 266، 283]، [المحدث الفاصل 477] و [جامع بيان العلم 2271، 2280]