عون بن عبداللہ سے مروی ہے سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کی جائے تو یہ یقین رکھو کہ وہ بات بہت زیادہ موافقت والی، بہت زیادہ ہدایت والی و بہت زیادہ تقویٰ والی ہے۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير أنه منقطع عون بن عبد الله لم يدرك ابن مسعود، [مكتبه الشامله نمبر: 611]» اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، کیونکہ عون کا لقاء سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ اس روایت کو دیکھئے: [ابن ماجه 19]، [مسند أحمد 385/1] و [مسند أبى يعلی 5259]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أنه منقطع عون بن عبد الله لم يدرك ابن مسعود