حسن بن جابر سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے علم کو لکھنے کی بابت سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا: اس میں کوئی حرج نہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 510]» اس روایت کی یہ اسناد جید ہے۔ دیکھئے: [تقييد العلم ص: 98]، [جامع بيان العلم 411] و [طبقات ابن سعد 132/2/7]