عبداللہ بن المثنی نے کہا: مجھ سے ثمامہ بن انس نے بیان کیا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ اپنے بیٹوں سے فرماتے تھے: بیٹو! اس علم کو قید کر لو، یعنی لکھ لیا کرو۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل عبد الله بن المثنى، [مكتبه الشامله نمبر: 508]» اس قول کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [تقييد العلم 96-97]، [العلم 120]، [المعجم الطبراني الكبير 700]، [المستدرك 106/1]، [جامع بيان العلم 410] میں موقوفاً اور [المحدث الفاصل 327]، [الناسخ والمنسوخ 599]، [جامع بيان العلم 395]، [تاريخ بغداد 56/10] میں یہ روایت موصولاً موجود ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل عبد الله بن المثنى