نعمان بن قیس سے مروی ہے کہ عبیدہ بن عمرو نے وفات سے پہلے اپنی کتابیں منگائیں اور انہیں مٹا دیا، نیز فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ کچھ لوگ انہیں پائیں اور انہیں ان کے مناسب مقام پر نہ رکھیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 481]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 6353]، [طبقات ابن سعد 63/6]، [العلم لأبي خيثمه 112]، [تقييد العلم ص: 61، 62] و [جامع بيان العلم 363، 364]