(حديث مقطوع) اخبرنا إسماعيل بن ابان، حدثنا ابن إدريس، عن ابن عون، قال: "رايت حمادا يكتب عند إبراهيم، فقال له إبراهيم: الم انهك؟، قال: إنما هي اطراف".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: "رَأَيْتُ حَمَّادًا يَكْتُبُ عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ لَهُ إِبْرَاهِيمُ: أَلَمْ أَنْهَكَ؟، قَالَ: إِنَّمَا هِيَ أَطْرَافٌ".
عبداللہ بن عون سے مروی ہے کہ میں نے حماد کو امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کے پاس لکھتے دیکھا تو امام ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: کیا میں نے تم کو لکھنے سے منع نہیں کیا تھا؟ حماد نے جواب دیا کہ بس اطراف لکھے ہیں (یعنی اشارے لکھے ہیں)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 472]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 6481]، [العلم 126، 135، 161]، [جامع بيان العلم 400]، [حلية الأولياء 225/4]