(حديث مقطوع) اخبرنا ابو عاصم، قال: زعم لي سفيان، قال: "كان الرجل لا يطلب العلم حتى يتعبد قبل ذلك اربعين سنة".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: زَعَمَ لِي سُفْيَانُ، قَالَ: "كَانَ الرَّجُلُ لَا يَطْلُبُ الْعِلْمَ حَتَّى يَتَعَبَّدَ قَبْلَ ذَلِكَ أَرْبَعِينَ سَنَةً".
ابوعاصم نے کہا کہ سفیان نے اپنا عندیہ بتاتے ہوئے فرمایا: آدمی پہلے چالیس سال تک عبادت کرتا تھا، پھر علم کی طلب و تلاش میں نکلتا تھا۔
وضاحت: (تشریح احادیث 375 سے 383) ابوعاصم: ضحاک بن مخلد ہیں۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال بعد نبوت ملی)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 384]» اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المحدث الفاصل 51]