مصعب بن سعد نے اپنے والد سے روایت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا“، راوی (عاصم) نے کہا: انہوں (مصعب) نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس مقام پر بٹھایا اور میں پڑھاتا ہوں۔
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3382]» اس حدیث کی سند میں حارث بن نبہان متروک ہیں، لیکن اس کا شاہد صحیح اوپر گذر چکا ہے۔ مزید حوالہ کے لئے دیکھئے: [ابن منصور 102/1، 20]، [أبويعلی 814]، [ابن ماجه 213]