(حديث مقطوع) اخبرنا بشر بن الحكم، حدثنا عبد الله بن رجاء، عن هشام، عن الحسن، قال: كانوا يقولون: "موت العالم ثلمة في الإسلام، لا يسدها شيء ما اختلف الليل والنهار".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ: "مَوْتُ الْعَالِمِ ثُلْمَةٌ فِي الْإِسْلَامِ، لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ مَا اخْتَلَفَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ".
ہشام نے روایت کیا کہ حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: لوگ کہتے تھے کہ عالم کی موت اسلام میں ایک شگاف ہے، جس کو رہتی دنیا تک کوئی چیز بند نہ کر سکے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 333]» اس روایت کی سند صحیح ہے، لیکن یہ حسن رحمہ اللہ کا قول ہے حدیث نہیں ہے۔ سیدہ عائشہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً بھی مروی ہے، لیکن سنداً ضعیف ہے۔ دیکھئے: [الزهد لأحمد ص: 262]، [جامع بيان العلم 1021]، [شعب الإيمان 1719]، [المقاصد الحسنه 79]، [كشف الخفاء 273] وغيرهم۔