(حديث مقطوع) حدثنا ابو النعمان، حدثنا حماد بن زيد، عن يحيى هو ابن سعيد، قال: اعطت امراة من اهلنا وهي حامل، فسئل القاسم، فقال:"هو من جميع المال، قال يحيى: ونحن نقول: إذا ضربها المخاض فما اعطت، فمن الثلث".(حديث مقطوع) حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: أَعْطَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِنَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَسُئِلَ الْقَاسِمُ، فَقَالَ:"هُوَ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ، قَالَ يَحْيَى: وَنَحْنُ نَقُولُ: إِذَا ضَرَبَهَا الْمَخَاضُ فَمَا أَعْطَتْ، فَمِنْ الثُّلُثِ".
یحییٰ بن سعید نے کہا: حالت حمل میں ہمارے خاندان کی ایک عورت نے عطیہ دیا، قاسم (ابن محمد رحمہ اللہ) سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا: وہ عطیہ پورے مال میں سے لیا جائے گا، اور یحییٰ نے کہا: ہم یہ کہتے ہیں کہ اسے جب دردِ زه شروع ہو گیا تب عطیہ دیا تو تہائی مال میں سے لیا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3262]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11005]، [سعيد بن منصور 387]