(حديث مقطوع) حدثنا ابو بكر، حدثنا عبد الرحيم المحاربي، عن زائدة، عن اشعث بن ابي الشعثاء، قال: "اقرت امراة من محارب جليبة بنسب لها جليب، فورثه عبد الله بن عتبة من اخته".(حديث مقطوع) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: "أَقَرَّتْ امْرَأَةٌ مِنْ مُحَارِبٍ جَلِيبَةٌ بِنَسَبٍ لَهَا جَلِيبٍ، فَوَرَّثَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ مِنْ أُخْتِهِ".
اشعث بن ابی الشعثاء نے کہا: بنی محارب کی ایک عورت نے اپنے بھائی جلیب کی نسبت کا اقرار کیا تو عبداللہ بن عقبہ نے اس کی بہن کا اس کو (بھائی کو) وارث قرار دیا۔
وضاحت: (تشریح احادیث 3128 سے 3134) مصنف عبدالرزاق میں ہے: ایک لونڈی بہت سا مال چھوڑ کر انتقال کر گئی، ایک آدمی نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کو بھائی کہتی تھی، یعنی یہ دعویٰ تھا کہ وہ اس کا بھائی ہے، چنانچہ قاضی شریح نے اس عورت کا کل مال اسے دے دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3143]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11427]، [عبدالرزاق 19179]، [المحلی 303/9]