سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کلالہ یہ ہے کہ (مرنے والا) باپ اور بیٹا نہ چھوڑے (جو اس کا وارث ہو)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح على شرط البخاري، [مكتبه الشامله نمبر: 3017]» اس روایت کی سند صحیح على شرط البخاری ہے۔ اس کی سند میں حسن بن محمد: ابن علی بن ابی طالب ہیں۔ تخریج دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11647]، [عبدالرزاق 19189]، [ابن منصور 588]، [تفسير طبري 284/4]، [البيهقي 225/6]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح على شرط البخاري