شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خنثی (ہیجڑے) کے بارے میں کہا: پیشاب کرنے کی جگہ کے اعتبار سے وہ وارث ہو گا۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 3013]» اس روایت کی سند میں دو علتیں ہیں: شعبی رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا، اور ہشیم مدلس ہیں عنعنہ سے روایت کی ہے۔ تخریج دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11410]، [عبدالرزاق 19204]، [ابن منصور 126]۔ مغیرہ: ابن مقسم ہیں۔