(حديث موقوف) حدثنا حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا وهيب، حدثنا هشام بن عروة، عن ابيه، عن مروان بن الحكم: ان عمر بن الخطاب لما طعن، استشارهم في الجد، فقال: "إني كنت رايت في الجد رايا، فإن رايتم ان تتبعوه، فاتبعوه، فقال له عثمان: إن نتبع رايك فإنه رشد، وإن نتبع راي الشيخ، فنعم ذو الراي كان.(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ لَمَّا طُعِنَ، اسْتَشَارَهُمْ فِي الْجَدِّ، فَقَالَ: "إِنِّي كُنْتُ رَأَيْتُ فِي الْجَدِّ رَأْيًا، فَإِنْ رَأَيْتُمْ أَنْ تَتَّبِعُوهُ، فَاتَّبِعُوهُ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: إِنْ نَتَّبِعْ رَأْيَكَ فَإِنَّهُ رَشَدٌ، وَإِنْ نَتَّبِعْ رَأْيَ الشَّيْخِ، فَنِعْمَ ذُو الرَّأْيِ كَانَ.
مروان بن الحکم سے مروی ہے کہ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ جب نیزے سے زخمی ہوئے تو دادا کے بارے میں صحابہ سے مشورہ کیا اور کہا کہ دادا کے بارے میں میری ایک رائے تھی، اگر تم چاہو تو پیروی کرنا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر ہم آپ کی رائے کی پیروی کریں تو یہ راہِ ہدایت ہے اور اگر شیخ (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کی رائے مانیں تو وہ بھی بہت اچھی رائے والے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2959]» اس اثر کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 19051، 19052]، [الحاكم 340/4]، [البيهقي 246/6]، [المحلی 283/9]