مراد کے ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ کہتے تھے: جس کو جہنم کے جراثیم داخل کرنا اچھا لگے وہ دادا اور بھائیوں کے مسئلہ میں فیصلہ کرے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2933 سے 2936) ان آثار سے سیدنا عمر اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما وغیرہ کا دادا کے بارے میں تردد ظاہر ہوا، اور وہ ان کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے احتیاط کرتے تھے۔ آگے دیگر صحابۂ کرام کے فیصلے مذکور ہیں۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2944]» اس روایت کی سند ضعیف ہے کیوں کہ بنی مراد کا شخص مذکور مجہول ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11313، 11318]، [عبدالرزاق 19048]، [ابن منصور 56]