3. باب في زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ وَامْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ:
3. شوہر کے ساتھ ماں باپ، اور بیوی کے ساتھ ماں باپ کے حصے کا بیان
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں کہا جو اپنا شوہر اور ماں باپ چھوڑ جائے، شوہر کو آدھا، ماں کو جو بچا اس کا تہائی ملے گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2912]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11098]، تفصیل اوپر گذر چکی ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح