سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا: بیوی کا حصہ چار میں سے چوتھائی ہوگا، اور ماں کے لئے چار میں سے جو بچا اس کا ثلث ایک تہائی، اور باپ کے دو حصے (یعنی دو تہائی) ہوں گے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2901) اس سند سے مذکور بالا ایوب سختیانی رحمہ اللہ کی روایت کی تائید اور مزید توضیح ہوتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وهو مكرر سابقه، [مكتبه الشامله نمبر: 2910]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [سنن سعيد بن منصور 10]، لیکن اس کی سند میں انقطاع ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وهو مكرر سابقه